اپنا دیش

کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے سے روانہ

نئی دہلی،
سیرم انسٹی ٹیوٹ، پونے سے منگل کے روز صبح تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے روانہ کی گئی جہاں سے ان ویکسین کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا جائے گا ملک اس وبا کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا پہلا مرحلہ صبح تقریباً پانچ بجے تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے کے لیے روانگی کے ساتھ شروع ہوئی۔ قومی سطحی ٹیکہ کاری کی مہم چار دنوں کے بعد شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹرک سے ویکسین کے کل 478 باکسوں کو بھیجا گیا ہے۔ منجری سے ٹرک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے احاطے سے صبح نکلا اور یہاں سے 15 کلومیٹر دور واقع ہوائی اڈے کے وقت پہنچ گیا ہے۔ ہوائی اڈے سے 10 بجے ملک کے مختلف 13 مقامات کے لیے ویکسین کو بھیجا گیا۔ ٹرک میں لدے ویکسین کو بھیجنے سے قبل ٹرک کی پوجا کی گئی۔
پونے سے ہوائی راستے سے کووڈشیلڈ ویکسین کو جن مقامات میں بھیجا جائے گا‘ ان میں دہلی، احمدآباد، کولکاتا، چنئی، بنگلور، کرنال، حیدرآباد، وجے واڑہ، گوہاٹی، لکھنؤ، چنڈی گڑھ اور بھونیشور شامل ہیں۔ ممبئی کے لیے ویکسین کی کھیپ سڑک کے راستے بھیجی جائے گی۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ سے ویکیسن کے ذخیرے کے ٹرانسپورٹ کے لیے کول-ایمس کولڈ چین لمیٹیڈ کے ٹرکوں کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ پہلے بیچ میں ایک کھیپ کو احمدآباد میں ایئرانڈیا کارگو کی پرواز سے بھیجنا ہے۔
نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close