Khabar Mantra
اترپردیش

مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ میں ختم ِ بخاری شریف

رام پور:مسٹن گنج پرواقع خانقاہِ احمدیہ قادریہ میں مدررسہ جامع العلوم فرقانیہ میں ختم ِ بخاری شریف کی مبارک محفل کا اہتمام کیا گیا ۔ امسال دورہ حدیث سے فارغ ہونے والے 17 علمائے کرام مولوی سیّدخرم مسرورفرقانی،مولوی عطف اللہ خاں فرقانی، مولوی محمد دائود خاں فرقانی،مولوی محمد فیضان خاںفرقانی،مولوی محمد مسعود الرحمن فرقانی،مولوی یقشان میاں فرقانی،مولوی محمد شاہ ویزفرقانی ، مولوی محمدذیشان فرقانی،مولوی محمد شرافت علی فرقانی،مولوی محمداسلام الدین فرقانی،مولوی عبدالحافظ لشکرفرقانی،مولوی محمد محفوظ میاں فرقانی،مولوی حسین احمدفرقانی، مولوی محمد بدر الدین فرقانی،مولوی ابو صالح نجم الدین فرقانی، مولوی محمد صادق احمد لشکرفرقانی،مولوی مجاہد الاسلام فرقانی نے صحیح بخاری کا آخری درس قاضی شہرسیّدخوشنود میاںاورمفتی شہرمحبوب علی قادری وجیہی سے پڑھا ۔درس حدیث کوتمام سامعین نے انتہائی دل چسپی کے ساتھ سماعت کیا۔ مفتی شہرنے فارغین حدیث کو نصیحت فرمائی کہ مسلکی جھگڑوں سے دوررہیں۔علمائے فرقانیہ کی رہبری میں سچے حنفی اور محدث بنیںنیز مفسدمزاج لوگوں کی شرپسندی سے دوررہیں کیوںکہ ہم سب خوش عقیدہ سنی مسلمان ہیں ۔ یہاں کھڑے ہوکرسلام بھی ہوتا ہے اور بزرگانِ سلسلہ قادریہ کے اعراس کی محفلیں بھی منعقد ہوتی ہیں۔پرنسپل مدرسہ مولوی محمد ریحان خاں کی دعا پرتقریب کااختتام ہوا۔اس محفل میں مدرسہ فرقانیہ کے جملہ اساتذہ و طلبہ کے علاوہ مولوی محمد عارف،حافظ محمد اسحاق،حافظ عباد اللہ خاںعنایتی،عماد اللہ خاںعنایتی،محمد شاہ زیر خا ں،محمد سلیم خاں،وجاہت خاں،عبد الغفار خاں نوید،ایڈوکیٹ شارق اللہ خاں،صدّام حسین فیضی،فہیم احمدکے علاوہ کثر تعداد میں معززین شہر نے شرکت فرمائی ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close