Khabar Mantra
سیاست نامہ

کسان حکومت کے ارادے سمجھ چکے ہیں: راہل

نئی دہلی،
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ تحریک چلا رہے کسانوں کے مطالبات کے تعلق سے حکومت کی نیت صاف نہیں ہے اور کسان اس کے ارادوں کو سمجھتے ہیں اس لئے حکومت کی انہیں سمجھانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں مسٹر گاندھی نے کہا کہ کسان جانتا ہے کہ انہیں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس لئے وہ بھی اپنے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بغیر گھر واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کی ستیہ گرہی کسانوں کو ادھر ادھر کی باتوں میں الجھانے کی ہر کوشش رائیگاں ہے۔ کسان حکومت کے ارادوں کو سمجھتے ہیں، ان کی مانگ صاف ہے۔ زراعت مخالف قوانین واپس لو، بس‘‘۔
اس دوران کانگریس کی نوجوانوں کی تنظیم یوتھ کانگریس آج یہاں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائش گاہ پر گھیراؤ کرکے حکومت پر کسانوں کی بات ماننے کےلئے دباؤ بنا رہی ہے۔
نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close