Khabar Mantra
آئینۂ عالمتازہ ترین خبریںمسلم دنیا

انڈونیشیا میں زلزلہ،60ہلاک ،ہزاروں زخمی

(ایجنسیاں)
جکارتہ:گزشتہ کچھ دنوں میں زلزلہ کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اس درمیان آج انڈونیشیا میں زلزلہ کے زور دار جھٹکے نے زبردست تباہی کا عالم رونما کر دیا ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 5.4 شدت کے اس زلزلے نے کم از کم60 لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔متاثر علاقوں میں راحت کاری جاری ہے ۔لوگوں کو محفوظ مقام پرپہنچایا جارہا ہے۔
ایک مقامی افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ایک درجن عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں یا پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مغربی جاوا علاقہ کے سیانجور علاقہ میں مرکوز تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ مغربی جاوا کے سیانجور قصبے میں مقامی انتظامیہ کے ترجمان ایڈم نے کہا کہ سینکڑوں بلکہ شاید ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا۔ اب تک 60افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ تک محسوس کیے گئے جہاں خوفزدہ شہری سڑکوں پر بھاگ آئے۔ ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کے قریب رہنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مزید جھٹکوں سے بچیںنیز شہر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ کچھ لوگوں نے جکارتہ کے مرکزی کاروباری ضلع میں دفاتر خالی کر دیے، جب کہ دوسروں نے عمارتوں کو ہلنے اور فرنیچر کو ہلتے ہوئے محسوس کرنے کی اطلاع دی۔ ایک متاثرہ نے کہا کہ میں کام کر رہا تھا جب میرے نیچے کا فرش ہل رہا تھا ۔ میں نے جھٹکے کو واضح طور پر محسوس کیا۔
سیانجور ضلع کے مقامی افسران نے کہا کہ گھروں سمیت درجنوں عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ گریٹر جکارتہ علاقہ میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جہاں لوگوں میں دہشت طاری ہے۔ راجدھانی میں فلک بوس عمارتیں تین منٹ سے زیادہ وقت تک ہلتی ہوئی دکھائی دیں، جن میں سے کچھ کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی جکارتہ میں ایک ملازم ویڈی پریمادھنیا نے کہا کہ ’’زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ میرے ساتھیوں اور میں نے نویں منزل پر ایمرجنسی سیڑھیوں کے ساتھ ہمارے دفتر سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق کچھ لوگوں نے جکارتہ کے مرکزی کاروباری ضلع میں دفاتر کو خالی کر دیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close