Sach Ki Awaz

درجنوں اہم شخصیات کورونا کی شکار

کورونا نے پورے ملک میں پھر تیزی سے پائو پھیلانے شروع کردئے ہیں۔ کووڈ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ پہنچنے والی ہے دلی ،مہاراشٹر کے بعد تیسرے نمبر پر کولکاتہ آگیا ہے۔کورونا کی تیسری لہر نے کولکاتہ پولیس کے آٹھ بڑے افسروں کے علاوہ 86 پولیس اہلکاروں کو بھی نرغے میں لے لیا ہے۔

ادھر سابق بی جے پی مرکزی وزیر ترنمول کانگریس کے موجودہ لیڈر بابل سپریو بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کے والد اور بیوی بھی کووڈ سے متاثر ہے۔ بابل سپریو تیسری بار کورونا کی چپیٹ میں آئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر اور ایم پی منوج تیواری بھی دلی میں کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال بھی کورونا سے بچ نہیں سکے انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

غورطلب ہے کہ کجریوال نے کل اتراکھنڈ میں بغیر ماسک کے ریلی نکالی تھی ۔ممبئی میں معروف فلم اسٹار عامر خان کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے ترجمان نے بتایا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

اسی طرح فلم اسٹار جان ابراہم اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کی شکار ہوگئے ہیں ، انہوں نے خود کو کورنٹائن کرلیا ہے۔ حالانکہ دونوں ویکسین لگا چکے ہیں۔ پرڈیوسر ایکتا کپور بھی کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔انہوں نے اپنے ملنے جلنے والوں سے ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے ۔معروف زمانہ ویلن پریم چوپڑا اور ان کی اہلیہ اوما چوپڑا بھی کورونا پازیٹو ہوگئی ہیں،وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں۔

اطلاع کے مطابق کئی سیاسی شخصیات بھی کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔ حیدرآباد ، بنگلورو کے ساتھ ساتھ ممبئی اور دلی کی اہم شخصیتیں بھی کووڈ پازیٹیو پائی گئی ہیں جبکہ وہ دونوویکسین ڈوز بھی لے چکے ہیں۔