Sach Ki Awaz

ڈی ایم اے کے بچوں نے کراٹے میں جیتاتمغہ

رام پور: مرادآباد میں ورلڈ ماڈرن شوٹوکن کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام کراٹے چمپئن شپ میں دیاوتی مودی اکیڈمی کے آٹھ بچوں نے تمغے جیتے ہیں۔ ان تمام کو ریاستی چمپئن شپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ڈی ایم اے کے بچوں نے ایک گولڈ میڈل، دو سلور میڈل اور آٹھ بچوں نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
ان بچوں میں آرین سرسوات نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ یتھارتھ ملک اور سوریانش رگھوونشی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس کے علاوہ ارہد وردھن سنگھ، اتھرو بھردواج، تنمے چوہان، ایوان سنگھ اور سارتھک نوتیال نے کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ تمام فاتحین اب ریاستی چمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔
پرنسپل ڈاکٹر سمن تومر نے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلف ڈیفنس کی خوبیاں سیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے سب کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔