Khabar Mantra
اترپردیش

ڈی ایم اور ایس پی نے امن و امان برقرار رکھنے کی دیں ہدایات

 

(پی این این)

 رام پور:ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار منڈڈ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار شکلا نے ضلع کے تمام ایس ڈی ایم، سرکل افسران اور تھانہ انچارج افسران کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کرکے امن و قانون اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں تفصیلی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں قائم پولیس چیک پوسٹوں کو فعال بنایا جائے اور جو لوگ کسی بھی طرح امن و امان کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کو چیلنج کرنے کی کوشش کرنا سنگین جرم ہے۔ 

ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس لئے بغیر اجازت کسی قسم کا دھرنا یا جلوس نکالا نہیں جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ایس ڈی ایمز، سرکل آفیسرز اور تھانہ انچارج مسلسل چوکس رہیں۔ اپنے علاقوں میں سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ہر حساس معاملے کے بارے میں فوری طور پر اعلیٰ سطح پر آگاہ کریں تاکہ فوری اثر کے ساتھ مناسب اقدامات کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی جاسکے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close