Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشتازہ ترین خبریں

ہمارے اکابروں کی قربانیوں سے ملک ہوا آزاد

جشنِ آزادی کی تقریب میںمحمدعلی جوہریونیورسٹی کی عمارت پرپرچم کشائی کے بعداعظم خاںکاخطاب

(پی این این )

رام پور:ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر اس بار 15 اگست کوملک میں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا اور پورے ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔اسی دوران رام پور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلرو بانی محمد اعظم خان نے خود بلند ترین پرچم یونیورسٹی کی عمارت پرلہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔یونیورسٹی کاپورا عملہ بھی یہاںموجود رہا ۔ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر بانی محمد اعظم خان کی موجودگی میں جوہر یونیورسٹی میں پروگراموں کا انعقادکیاگیا۔

 اس موقع پر پرچم کشائی اور قومی ترانے کے بعد یونیورسٹی کے طلباءنے ملک کی آزادی کے حوالے سے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔ محمد اعظم خان نے اپنے خطاب میں ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد دی اور بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری ممالک میں سے ایک ہندوستان ہے جس کا75واں آزادی جشن ہم منارہے ہیں۔یہ دن اس تاریخی موقع کی نشان دہی کرتا ہے جب ہندوستان نے دو سو سال کے جبر اورانگریزوں کے زیر تسلط استعمار سے آزادی حاصل کی تھی۔ آزادی کا امرت مہوتسو آزادی کا جشن ہے جو ہر 25 سال بعد منایا جاتا ہے۔ ہماری آج کی نسل کے بچے جان سکتے ہیںکہ ہندوستان کی آزادی حاصل کرنے کے لئے آزادی پسندوں کو کتنی جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جشن منانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

کسی بھی ملک کا مستقبل تب ہی روشن ہوتا ہے جب وہ لمحہ بہ لمحہ فخر سے جڑا ہو۔اپنے ماضی کے تجربات اور ورثے کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں کہ ہندوستان ایک بھرپور تاریخی شعور رکھتا ہے اور ثقافتی ورثے کا ایک بے پناہ ذخیرہ ہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔آزادی کے امرت کا مطلب ہے نئے خیالات کا امرت، نئی قراردادوں کا امرت، آزادی کا امرت، ایک تہوار جس میں ہندوستان خود انحصار کرنے کا عزم کرتا ہے۔ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہم آزاد ہندوستان کے اس تاریخی دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس میں ہندوستان ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔اس دوران ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ایس این سلام، ڈاکٹر سواتی، عبدالوہاب سخن ،ڈاکٹرفرح، ڈاکٹر عذرا، ڈاکٹرریکھا، ڈاکٹر مبین، عمران خاں، ڈاکٹر گل فشاں، ریشما خان، عالم گیرخاں، شیواگروال، نامِ علی، عظیمہ سمیت سبھی اسٹاف موجودرہا) 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close