Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہسیاست نامہ

دلی بنے گی رام راجیہ کی مثال

نئی دہلی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال حب الوطنی اور مذہب کی نئی تشریح کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ ان کی سرکار اب حب الوطنی کے ساتھ ساتھ مذہب کے آدرش اصولوں کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے آج اسمبلی میں کہا کہ ہماری سرکار رام راجیہ سے درس لیکر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شری رام کے دور میں سب اچھا تھا، سب سکھی تھے ، ہر سہولت تھی اسے رام راجیہ کہا گیا ۔رام راجیہ ایک تصور ہے جس سے تحریک لیکر اگر ہم مثبت کوشش کریں تو ہماری زندگی کامیاب ہوجائے گی۔سی ایم کجریول نے اسمبلی میں کہا کہ اسی خیالات کو لیکر ہم دلی میں کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی سرکار کے 10کام بھی بتائے۔ جس کے تحت دلی میں کوئی بھوکا نہیں سوئے۔ اس کیلئے سرکار الگ الگ منصوبے بنارہی ہے۔ رام راجیہ کے تصور کے تحت ہر بچے کو خواہ وہ غریب کا بچہ ہی کیوں نہ ہو اس کو تعلیم ضرور ملنی چاہئے ، دلی سرکار ایسے مواقع پیدا کررہی ہے۔اگر کوئی بیمار ہوجائے امیر ہو یا غریب ہو اس کا سب سے بہتر علاج ہونا چاہئے اس کیلئے دلی سرکار نے سرکاری اسپتالوں کو دروست کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک بہتر ریاست میں سب کو پانی ملنا چاہئے خواہ وہ غریب ہو یا امیر،ہر ایک کیلئے ذریعہ معاش ہونا چاہئے جس کی ہم کوشش کررہے ہیں اور نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا گھر ہر آدمی کا خواب ہوتا ہے دلی سرکار ہر آدمی کے سر پر چھت دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے خواتین کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارے پاس نہیں ہے لیکن اس کا رونا رونے سے کیا فائدہ ،ہم نے خواتین کے تحفظ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ، بسوں میں فری مسافت کی سہولت دی ،ان کی حفاظت کیلئے مارشل کو تعینات کیا۔ اس کے علاوہ بزرگوں کو تیرتھ یاترا کرائی،یہ ہماراآخری فیز کا کام ہے ۔جس کے تحت ایودھیا میں شاندار مندر بننے کے بعد ہم بزرگوں کو مندر کا درشن کرانے لے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کیلئے سب برابر ہیں خواہ کسی بھی مذہب یا ذات کے ہوں۔شری رام نے بھیلنی کے جھوٹے بیر کھائے تھے ،ان کی ریاست میں کوئی تفریق نہیں تھی ۔ہماری یہی کوشش ہے کہ سبھی ایک دوسرے کا احترام ہماری حکومت میں کریں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کجریوال بی جے پی کی فرقہ پرستی کی سیاست کو نئے طریقہ سے ختم کررہے ہیں ۔اب وہ دھرم اور دیش پریم کو اصل تشریح کرتے ہوئے اسے امن و بھائی چارہ اور محبت کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close