Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

تین دنوں کی بارش میں دہلی این سی آر بے حال

گروگرام بنا آبی گرام،نوئیڈا ، غازی آبادمیں الرٹ جاری،گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

(پی این این)
نئی دلی، نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام:تین دنوں سے مسلسل بارش نے دہلی اور این سی آر کے لوگوں کو جینا دوبھر کردیا ہے ،گروگرام اب آبی گرام کہلانے لگا ہے۔ وہاں سڑکیں جھیل بنی ہوئی ہیں۔ جبکہ نوئیڈا کے کئی علاقے بھی جل تھل ہیں نوئیڈا اور غازی آباد میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔اور انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکلیں ، ملٹی نیشنل کنمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کارکنان کو گھر سے ہی کام کرنے کی ہدایت کریں۔
ادھر دہلی ،غازی آباد اور نوئیڈا میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دہلی میں ٹریفک کا اژدہام ہے کئی سڑکوں پر آبی جمائو ہے۔ پرانی دہلی میں کئی پرانے مکانوں سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ بھیڑ بھاڑ اور ٹریفک والے علاقوں سے بچنے کو کہا گیا ہے۔ کھلے ہوئے سیور ، تارسے بچنے اور پانی کو ابال کر پینےکی بات کہی گئی ہے۔ تین دنوں کی بارش نے دہلی کو ہی نہیں اطراف کے شہروں کو بھی بے حال کردیا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک معطل ہے۔ اس کے علاوہ کئی جگہوں پر آبی جمائوہونے سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close