Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشتازہ ترین خبریں

ملک کو ایک مرتبہ پھر کسان تحریک کی ضرورت

علاقہ میں منعقد مہاپنچایت میں مرکزی حکومت پر برسے چودھری راکیش ٹیکت

دیوبند:بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کی نظریں کسانوں کی زمینوں پر ہی نہیں بلکہ رہڑی ،ٹھیلی اور چھوٹے دوکانداروں کے کاروبار پر بھی ہے ۔وہ اڈانی ،امبانی کی معرفت ملک میں کمپنی راج لانا چاہتی ہے جس کو روکنے کے لئے کسان بڑی تحریک کے لئے تیار رہیں یہ نسل اور فصل کو بچانے کی لڑائی ہے زمین اور ضمیر کو بچانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ مقابلہ سخت رہے گا کسان اپنے ٹریکٹروں پر بمپر لگوائے تاکہ ان کا استعمال ٹینکوں کی طرح کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر سے بڑی تحریک کی جانب سے کسانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے متحد ہوکر تحریک شروع کرنی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار راکیش ٹکیت نے چورا کھرد میں منعقدہ کسانوں کی مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہی اور ساتھ ہی انہوں نے حسب اختلاف کو بھی کمزور قراردیا ۔راکیش ٹکیت نے کہا کہ مجھے اپوزیشن پر یقین نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی بات مضبوطی کے ساتھ نہیں کہہ پارہا ہے ایسے میں کسانوں کو اپنے وجود کی لڑائی خود لڑنی ہوگی ۔
راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت دودھ کی پالیسی لارہی ہے پہلے 22روپے لیٹر دودھ کی فروختگی کرکے ہمارے مویشیوں کو ختم کیا جائے گا۔جب کسانوں کے پاس مویشی نہیں رہےں گے تو اس کے بعد اپنی مرضی سے دودھ فروخت کریں گے ۔راکیش ٹکیت نے مرکزی وزیر داخلہ اجے ٹونی پر کارروائی نہ ہونے کو لیکر بھی مرکزی حکومت کو ہد ف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ٹونی کے آدمی دہشت پھیلانے کے لئے لکھیم پور میں سکھوں کے ڈیروں پر چوریاں اور فائرنگ کررہے ہیں لیکن کسان اس سے خوفزدہ ہونے والا نہیں ہے ۔راکیش ٹکیت نے تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے ممبر سازی تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر گھر سے جذباتی رشتہ قائم کرنے کے لئے دس دس روپے کی ممبر سازی گاؤں میں کی جائے ۔
اس تانہ شاہی کو جواب دینے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا اگنی ویر اسکیم کے نام پر ٹھگے جارہے نوجوانوں کو بھی ساتھ لاکر اپنی طاقت میں اضافہ کرنا ہوگا۔مہا پنچایت میں شوگر فیکٹریوں  کے ذریعہ گنے کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹوویل سامان کی ہورہی چوریوں ،بجلی کٹوتی ،بجلی افسران کی بد عنوانی پالیسی،ہنڈن ندی میں پانی ہونے کے مسائل پنچایت می زور شور سے اٹھائے گئے ۔اس موقع پر راجبیر سنگھ کو کمشنری کا جنرل سکریٹری ،راؤ نوشاد کو ریاستی سکریٹری ،پرنس چودھری کو مغربی اترپردیش کا جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا ہے ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقہ کے کسان موجود رہے ۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close