Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

کانگریس صدارتی انتخاب کی دوڑ میں6لیڈرشامل

(پی این این)
نئی دہلی:کانگریس کے صدارتی انتخاب کےلئے 6لیڈروں کے نام سامنے آرہے ہیں ۔سرفہرست اشوک گہلوت کا نام شامل ہے لیکن کیا وہ انتخاب لڑیں گے یا وزیراعلیٰ ہی بنے رہیں گے اس پر سش وپنج برقرار ہے مگر ان کے ساتھ ساتھ اب ششی تھرور کے بعد کئی چہرے سامنے آئے ہیں ۔ کانگریس صدر کی دوڑ میں مکل واسنک ،ملکا ارجن کھڑگے ،دگ وجے سنگھ ،کے سی وینوگوپال کا بھی نام سامنے آرہا ہے ۔حالانکہ یہ لوگ گاندھی پریوار کے خاص لوگ مانے جاتے ہیں۔واسنک کانگریس کے پرانے لیڈر ہیں اور شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں ۔وہ این ایس یو ائی کے لیڈر بھی رہے ہیں ۔اسی طرح کھڑگے بھی کانگریس کےلئے بڑا نام ہے ،مگر گہلوت کے بعد دگ وجے کا نام سے سے آگے ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close