Sach Ki Awaz

ملک کی بیٹی انصاف کی مستحق:راہل گاندھی

New Delhi: Congress leader Rahul Gandhi meets the family members of the minor girl who was allegedly raped and then murdered in Delhi cantt area, in New Delhi, Wednesday, August 4, 2021. (PTI Photo/Arun Sharma)(PTI08_04_2021_000080B)

(پی این این) نئی دہلی: جنوب مغرب دہلی میں ایک نابالغ دلت بچی مشکوک کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔9 سالہ بچی کی موت کے معاملے میں والدین کا الزام ہے کہ بچی کی عصمت دری ہوئی ہے،جس کے بعد بغیر اطلاع دئے ہوئے اس کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی۔اس واقعہ کے بعد کئی جگہوں پرمظاہرے ہوئے ہیں ۔غورطلب ہے کہ اس معاملے میں خواتین کمیشن پہلے ہی جانچ کا مطالبہ کرچکا ہے۔پولیس نے ایک پجاری سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر دلی کے وزیر اعلیٰ کجریوال بھی ریپ مہلوکہ کے گھروالوں سے ملنے پہنچے تو وہاں ان کے خلاف نعرے لگائے گئے ،وہ بنا ملے ہی واپس چلے آئے لیکن انہوں نے ورثہ کو 10 لاکھ روپے معاضہ دینے کا اعلان کیا ہےاور مجسٹریٹ جانچ کا بھی حکم دیا۔

دریں اثنا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی دارالحکومت کے ناگل علاقے میں مبینہ طور پر عصمت دری کے بعد ایک بچی کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور کہا کہ انصاف کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ والدین کے آنسو صرف ایک بات کہہ رہے ہیں،ان کی بیٹی، ملک کی بیٹی انصاف کی مستحق ہے۔