add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99);
add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99);
انٹر نیشنل – sachkiawaz.com
https://sachkiawaz.com
Thu, 24 Sep 2026 13:32:33 +0000en-US
hourly
1 https://wordpress.org/?v=6.9.9کینڈا میں بیف بنانے سے روکنے پر ہندو عورت گرفتار،جبراً گھر میں گھسنے ، بیف پھینکنے کا کرایہ دار نے لگایا الزام
https://sachkiawaz.com/%da%a9%db%8c%d9%86%da%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%81-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%b1%d9%88%da%a9%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%86%d8%af%d9%88-%d8%b9%d9%88%d8%b1/
https://sachkiawaz.com/%da%a9%db%8c%d9%86%da%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%81-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%b1%d9%88%da%a9%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%86%d8%af%d9%88-%d8%b9%d9%88%d8%b1/#respondSat, 12 Sep 2026 14:47:48 +0000https://sachkiawaz.com/?p=10949اوٹاوا:کینڈا میں بیف بنانے سے روکنے کولیکر ایک ہند نژاد ہندو مکان مالکن اور کرایہ دار کے درمیان تنازعہ ہوگیا، کرایہ دار کا الزام ہے کہ مکان مالکن نے اس کا بیف پھینک دیا ۔
یہ ہندو عورت اس کی اجازت کے بغیر گھر میں گھسی اور ہنگامہ کیا۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد پولیس نے ہند نژاد عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے کے بہت سارے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں جس میں یہ عورت ہنگامہ مچا رہی ہے۔ اور گئو ماتا کی دہائی دے رہی ہے۔ کرایہ دار نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کھانا بنا رہا تھا۔ اسی دوران مکان مالکن وہاں پہنچ گئی اور ہنگامہ کرنے لگی۔ کرایہ دار نے ویڈیو شیئر کئے ہیں جس میں وہ عورت ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھی جارہی ہے۔
کرایہ دار نے اس سے کہا کہ آپ چلی جائیں لیکن وہ جانے کو تیار نہیں ہوئی اور سارا کھانا پھینک دیا ، کرایہ دار کے دوست نے پورے معاملے کو ریکارڈ کرلیا اور پولیس کو دے دیا۔ جس کے پولیس نے عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔
ویڈیو میں مکان مالکن یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہی ہے کہ وہ اپنے مکان پر بیف بنانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ اس کے بعد راج دیوان نے پولیس بلانے کی بات کہی۔
مکان مالکن کے کئی ویڈیو وائرل ہورہے ہیں ایک ویڈیو میں کرایہ دار اور مکان مالکن کے درمیان دھکا مکی ہورہی ہے۔ اور وہ کھانے پھینک رہی ہے۔ بہرحال پولیس نے مکان مالکن کو حراست میں لے لیا ہے۔
]]>
https://sachkiawaz.com/%da%a9%db%8c%d9%86%da%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%81-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%b1%d9%88%da%a9%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%86%d8%af%d9%88-%d8%b9%d9%88%d8%b1/feed/0امریکہ کے بعدبرطانیہ میں بھی بھاگوت کی پرزور مخالفت
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af%d9%88%d8%aa-%da%a9%db%8c/
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af%d9%88%d8%aa-%da%a9%db%8c/#respondSat, 05 Sep 2026 14:28:57 +0000https://sachkiawaz.com/?p=10722لندن:امریکہ کے بعد برطانیہ کی راجدھانی لندن کے میئر صادق خان کو سول سوسائٹی کے 20 تنظیموں نے مکتوب بھیج کر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے پروگرام کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
مکتوب میں آر ایس ایس کو ایک تانا شاہ اور ملٹری فکر والی تنظیم بتایا گیا ہے۔ اور ایسا ہی ایک خط برطانیہ کے وزارت خارجہ کو بھی بھیجا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ گزشتہ ہفتہ امریکہ میں کئی ہندو تنظیموں نے آر ایس ایس سربراہ کے ’یونیورسل ون نیس سیلیبریشن ‘پروگرام کی مخالفت کی تھی ، مظاہرہ کیا تھا۔
موہن بھاگوت کا یہ پروگرام نیویارک شہر کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہوا تھا۔ لندن کی سوسائٹی کے تنظیموں نے مکتوب میں میئر کو گریٹر لندن اتھارٹی سے اپیل کرنے کو کہا کہ وہ موہن بھاگوت کو برطانیہ دورے کے درمیان آر ایس ایس کے ذریعہ منعقد پروگراموں کا بائیکاٹ کرے۔ موہن بھاگوت ہفتہ کے اختتام میں برطانیہ میں ہندنژاد طبقات کے لئے منعقد ایک پروگرام کو خطاب کریں گے۔
ان تنظیموں نے میئر صادق خان سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ آر ایس ایس کے پروگرام کیلئے جگہ کی اجازت نہ دیں۔ آرا یس ایس کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر چلائے جارہے انٹرنیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کے تحت بھاگوت کا دورہ امریکہ اور کینڈا میں ہوچکا ہے۔ دا انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق انھوں نے آر ایس ایس کو ایک تاناہی اور ملٹری فکر والی تنظیم قرار دیا ہے۔ جس سے یوروپین فاسی واد سے تحریک ملی تھی۔ اور تنظیم نے افسران سے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ کے الگ الگ ثقافت والے سماج کی تحفظ کےلئے بھی نظم کیا جائے۔ اس مکتوب میں ہندوزفار ہیومن رائٹرس ، یوکے انڈین مسلم کونسل ، انڈیا لیبر سالیڈیٹری اور ساوتھ ایشیا سالیڈیٹری جیسی تنظیموں نے دستخط کئے ہیں۔ مکتوب میں خاص طبقات کی سیکورٹی کے لئے میٹروپولٹن پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری مانگی گئی ہے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af%d9%88%d8%aa-%da%a9%db%8c/feed/0مصر تک پہنچی جنگ کی آگ ،دمیاتا بندرگاہ پر گیس سے لدے امریکی ٹینکروںپر ایران کا حملہ،بھاری تباہی
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%d8%aa%da%a9-%d9%be%db%81%d9%86%da%86%db%8c-%d8%ac%d9%86%da%af-%da%a9%db%8c-%d8%a2%da%af-%d8%8c%d8%af%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%aa%d8%a7-%d8%a8%d9%86%d8%af%d8%b1%da%af%d8%a7%db%81-%d9%be/
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%d8%aa%da%a9-%d9%be%db%81%d9%86%da%86%db%8c-%d8%ac%d9%86%da%af-%da%a9%db%8c-%d8%a2%da%af-%d8%8c%d8%af%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%aa%d8%a7-%d8%a8%d9%86%d8%af%d8%b1%da%af%d8%a7%db%81-%d9%be/#respondThu, 30 Jul 2026 14:32:41 +0000https://sachkiawaz.com/?p=9291قاہرہایران امریکہ کے درمیان جاری جنگ اب مصرف تک پہنچ گئی ہے۔ نیو یارک ٹائمس کے مطابق ایران نے مصرکے دمیاتا پورٹ پر گیس سے لدے دو امریکی جہازوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ جس سے دونوں میں آگ لگ گئی۔ مصرف کی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ، کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون سے امریکی کمپنی کے نیچورک گیس اسٹوریج ٹینکر انرگاس ہیٹر کو شدید نقصان پہنچاہے۔ جس کے بعد آگ پاس میں کھڑے دوسرے ٹینکر گیس لاک سلیم تک پھیل گئی ۔ حالانکہ فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ لیکن کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔
نیویارک ٹائمس نے دو ایرانی حوالوں سے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ اگر جنگ مزید بڑھی تو دنیا کے سمندری شپنگ اور انرجی سپلائی سنگین طور سے متاثر ہوسکتی ہے۔ ادھر امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایران پر پھر دو فوجی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ایران نے حالات بگاڑے تو اس پر زور دار حملہ کیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی کل عراق میں ایران حامی پی ایم ایف کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملہ کیا تھا۔ پی ایم ایف کے مطابق حملوں میں کم ازکم بیس جنگجو مارے گئے تھے اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسی کے ردعمل میں مصرکے دمیاتا بندرگاہ پر ایران نے امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی ۔حالانکہ ایران نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن جو شواہد مل رہے ہیں یہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بہرحال مشرق وسطیٰ میں جنگ تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ کروڈ آئل 90 ڈالر سے 100 ڈالر فی بیرل پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالات مزید بگڑے تو قیمت 100 ڈالر سے اوپر جاسکتی ہے۔ ادھر ایران نے دو ٹوک کہا ہے کہ ہماری اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزر سکتا ۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ارد گرد تمام بحری راستوں پر ایران کا کنٹرول ہے۔
ادھر ایران کی خلیجی ملکوں پر حملے کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو ایک خوف لاحق ہوگئی ہے ۔دبئی میں ایرانی اسپتال بند ہونے سے وہاں 130 سے زائد کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو ہرممکن مدد دی جارہی ہے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%d8%aa%da%a9-%d9%be%db%81%d9%86%da%86%db%8c-%d8%ac%d9%86%da%af-%da%a9%db%8c-%d8%a2%da%af-%d8%8c%d8%af%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%aa%d8%a7-%d8%a8%d9%86%d8%af%d8%b1%da%af%d8%a7%db%81-%d9%be/feed/0ایران کا امریکی ٹھکانوںپر بڑا حملہ
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d9%b9%da%be%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba%d9%be%d8%b1-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81/
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d9%b9%da%be%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba%d9%be%d8%b1-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81/#respondThu, 23 Jul 2026 14:42:15 +0000https://sachkiawaz.com/?p=9008کویت/عمان:ایران نے اردن اور کویت میں امریکی ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا۔ آئی آر جی سی کے مطابق اردن میں تعینات تھاڈ (ٹرمنل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) پر ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کویت میں امریکی ایم کیو -9 پراپر ڈرون کے آپریشن فورس پر بھی حملہ کیا گیا۔ جس سے وہ کافی نقصان پہنچا ہے۔ غورطلب ہے کہ امریکہ نے کل ایران پر ہوائی حملہ کیا تھا ، جس میں دو لوگوں کی موت کی خبریں ہیں۔ اس کے جواب میں ایران نے کویت اور اردن پر حملے کئے، امریکہ اور ایران کے درمیان ٹکرائو کولیکر کچے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔
کروڈ آئل چار فیصد سے بڑھ کر 9.8 ڈالر فی بیرل کو پار کرچکا ہے جو گزشتہ ایک ہفتے کے اندر پہلی بار ہے۔ ادھر فرانس میں ایران حامی حوثی باغیوں سے سعودی عرب کے تیل ٹینکروں پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی اور فرانس نے کہا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ بہرحال امریکہ نے مسلسل 12ویں رات ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ایرانی میڈیا آؤٹ لیٹ پریس ٹی وی کے مطابق جنوبی ایران کے علاقے سریک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس سے قبل امریکی فوج نے ایران کے متعدد علاقوں اور جزیروں کو نشانہ بنایا تھا۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d9%b9%da%be%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba%d9%be%d8%b1-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81/feed/0امریکی حملہ کے جواب میں ایران کا امریکی ٹھکانوں پر نشانہ
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c/
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c/#respondSat, 27 Jun 2026 13:57:47 +0000https://sachkiawaz.com/?p=8132تہران:امریکہ نے کل ایران کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے ،امریکی فوج نے میزائل ڈرون ٹھکانوں اور رڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے ان کے جہاز کو غرقاب کرکے جنگ شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں موجود امریکہ کے کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے اہم لیڈر ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر گفتگو کے دوران حملہ کیا ہے ، جنگ بندی امریکہ کے لئےشرمندگی ہوگی۔
غورطلب ہے کہ عمان کے ساحل کے پاس ایک مال بردار جہاز پر حملہ ہوا جہاز کے کئی حصے پر نقصان پہنچے۔ اس کے بعد جہاز کے کارکنان کو نکالنے کا کام شروع ہوا، بتایا جاتا ہے کہ یہ جہاز امریکہ کا ہے۔
اس حملے کے بعد امریکہ نے ایران پر حملہ کیا، اس کے جواب میں ایران نے کئی امریکی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ بہرحال دونوں ملکوں کے درمیان اب بھی معاہدہ کو حتمی صورت اختیار کرنے کے لئے گفتگو کو دور جاری ہے۔ پاکستان اس میں ثالث کا رول ادا کررہا ہے۔ حالانکہ ہرمز کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ معاہدہ کی رو سے ی ساٹھ دنوں تک کھلا رہے گا۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81-%da%a9%db%92-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c/feed/0قطر گیس پلانٹ میں دھماکہ،12ہندوستانیوں سمیت 13ہلاک
https://sachkiawaz.com/%d9%82%d8%b7%d8%b1-%da%af%db%8c%d8%b3-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%da%be%d9%85%d8%a7%da%a9%db%81%d8%8c12%db%81%d9%86%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%da%ba/
https://sachkiawaz.com/%d9%82%d8%b7%d8%b1-%da%af%db%8c%d8%b3-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%da%be%d9%85%d8%a7%da%a9%db%81%d8%8c12%db%81%d9%86%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%da%ba/#respondTue, 23 Jun 2026 13:59:49 +0000https://sachkiawaz.com/?p=8036دوحہ:قطر کے گیس پلانٹ میں زبردست دھماکہ ہوا ہے ، جس میں 12 ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔ راس لفان صنعتی شہر میں واقع برزان مقامی گیس سپلائی سہولت میں اتوار کے روز ہونے والے ہولناک دھماکے میں 12 ہندوستانیوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 66 افراد زخمی ہو گئے۔ ہندوستان کے سفارت خانے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ سفارت خانے نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں جلد بھارت بھیجنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ اور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ برزان پلانٹ کو ضروری دیکھ بھال اور مرمت کے لیے دسمبر 2025 سے بند رکھا گیا تھا اور دھماکے سے صرف دو دن قبل ہی اسے دوبارہ فعال کیا گیا تھا۔دارالحکومت دوحہ سے 80 کلومیٹر شمال مشرق میں نارتھ فیلڈ کے قریب واقع راس لفان صنعتی شہر قطر کے اہم ترین صنعتی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار افراد کام کرتے ہیں۔
قطر نیوز کے مطابق توانائی امور کے وزیرِ مملکت اور قطر انرجی کے صدر و چیف ایگزیکٹو افسر سعد شریدہ الکابی نے پیر کے روز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دھماکہ اتوار 21 جون کو رات تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک حادثہ تھا، کسی تخریب کاری یا دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی اور پاکستانی شہری شامل تھے۔ ان کے مطابق زخمی ہونے والے 66 افراد میں سے کسی کی حالت تشویشناک یا جان لیوا نہیں ہے۔ زخمیوں میں قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا، ایران، تنزانیہ، نائجیریا اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ برزان پلانٹ دسمبر 2025 سے ضروری دیکھ بھال کے لیے بند تھا اور دھماکے سے صرف دو دن قبل دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ قطر انرجی کی ہنگامی امدادی ٹیم اور قطر سول ڈیفنس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
قطر انرجی کے مطابق 2022 میں شروع کیے گئے برزان کمپلیکس سے گھریلو سطح پر پائپ لائن گیس فراہم کی جاتی ہے۔ اس مرکز میں مقامی بجلی پیدا کرنے والے اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پلانٹس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعتوں کو روزانہ 1.4 ارب معیاری مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ مرکز مقامی منڈی اور برآمدات دونوں کے لیے ایتھین، کنڈینسیٹ اور سلفر جیسی ہائیڈروکاربن مصنوعات بھی فراہم کرتا ہے۔ کارپوریٹتربیت دریں اثنا بھارتی سفارت خانے نے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبرز +974-55647502 اور +974-55384683 جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ cons.doha@mea.gov.in ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔دوحہ میں واقع بھارتی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ قطری حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ سفارت خانے نے سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی جاتی ہے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%82%d8%b7%d8%b1-%da%af%db%8c%d8%b3-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%86%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%da%be%d9%85%d8%a7%da%a9%db%81%d8%8c12%db%81%d9%86%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%da%ba/feed/0ٹرمپ کی دھمکی سے ایران ناراض،دبائو میں نہیں کریں گے بات،مذاکرات بند
https://sachkiawaz.com/%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%db%8c-%d8%af%da%be%d9%85%da%a9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%86%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%b6%d8%8c%d8%af%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%88-%d9%85%db%8c%da%ba/
https://sachkiawaz.com/%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%db%8c-%d8%af%da%be%d9%85%da%a9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%86%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%b6%d8%8c%d8%af%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%88-%d9%85%db%8c%da%ba/#respondTue, 23 Jun 2026 13:15:50 +0000https://sachkiawaz.com/?p=8030تہران:سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کو بڑا دھکا لگا ہے۔ ٹرمپ کے بیانات اور دھمکی سے ایران ناراض ہوگیا ہے۔ مذاکرات ختم ہوگئی ہے۔ ناراضگی اس حد تک تھی کہ امریکی نائب صدر ودیگر سینئر امریکی اہلکاروں سے ہاتھ ملائے بغیر ایرانی وفد اجلاس چھوڑ کر چلا گیا۔
ایرانی وفد میں شامل سینئر لیڈر محمد باگھیر گولیباف نے کہا کہ 80 منٹ کی گفتگو کے دوران مجھے پتہ چلا کہ ٹرمپ مسلسل ہمارے صدر ، ہماری مذاکرات ٹیم اور ہمارے علاقے کولیکر دھمکی بھرے بیان دے رہے ہیں۔ ایسے میں اب بات چیت نہیں کی جاسکتی۔ گولیباف نے کہا کہ اس کے بعد ایرانی ڈیلیگیشن نے مٹنگ ختم کردی ہے اور وہاں سے چلا آیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی فریق نے ثالثی کے ذریعہ ایک اور مٹنگ کرنے کی خواہش جتائی لیکن ایران نے اسے نامنظور کردیا۔ خاص بات تو یہ بھی ہے ایرانی ٹیم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ہاتھ ملانے اور مشترکہ فوٹو سیشن میں شامل ہونے سے بھی انکارکردیا۔ اس بات کولیکر امریکی نائب صدر سے صحافیوں نے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ حالانکہ سوچتے ہیں کہ نتن یاہو کے گفتگو کولیکر بات چیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن کئی بار ٹرمپ کے اچانک اور سخت بیانات سے کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ تنائو پیدا ہوتا ہے۔ بہرحال ہم لوگ اب دوسرے سیشن کی تیاری کررہے ہیں۔
غورطلب ہے کہ جس وقت ایران اور امریکہ کا ڈیلیگیشن مذاکرات کررہا تھا تبھی ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ایران فوری طور پر لبنان میں حذب اللہ کو پریشانی پیدا کرنے سے روکے۔ اگر ایسا نہیں کیا تو ہم ایران پر سخت حملہ کریں گے۔ حالانکہ دوسرے مذاکرات کی تیاری ہورہی ہے امریکہ نے ایران کو 60دنوں تک تیل بیچنے کی سہولت دی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جاری رکھنے کے لئے ایران کی منظوری کے بعد لیا گیا۔ بہرحال ایران کا کہنا ہے کہ تمام تر گفتگو کے باوجود ایرانی افواج پوری طرح الرٹ ہیں۔ ہم امریکہ پر زیادہ بھروسہ نہیں کرسکتے۔حالانکہ اس معاملے میں پاکستان ثالثی کررہا ہے مگر مبصرین کا کہنا ہے کہ بات چیت کو بگاڑنے میں ٹرمپ کے بے تکے بیانات رخنہ اندازی پیدا کررہے ہیں۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%db%8c-%d8%af%da%be%d9%85%da%a9%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%86%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%b6%d8%8c%d8%af%d8%a8%d8%a7%d8%a6%d9%88-%d9%85%db%8c%da%ba/feed/0ٹرمپ کا یوٹرن،لبنانی صدر کو دیا سیکورٹی کا بھروسہ،نتن یاہو سے دوری اختیار کررہا ہے امریکہ،ہم آپ کے ساتھ ہیں، روبیو کی یقین دہانی
https://sachkiawaz.com/%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d8%a7-%db%8c%d9%88%d9%b9%d8%b1%d9%86%d8%8c%d9%84%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%af%db%8c%d8%a7-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9/
https://sachkiawaz.com/%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d8%a7-%db%8c%d9%88%d9%b9%d8%b1%d9%86%d8%8c%d9%84%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%af%db%8c%d8%a7-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9/#respondSat, 20 Jun 2026 14:12:24 +0000https://sachkiawaz.com/?p=7911واشنگٹن:ایران سے ڈیل کے بعد ٹرمپ بھی اب اسرائیل سے دوری اختیار کررہے ہیں۔ انھوں نے لبنان کی کھلی حمایت کردی ہے۔ آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے لبنان کے صدر جوزف عون سے فون پر بات کرکے ملک کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کے تئیں واشنگٹن کے عزائم کا اعادہ کیا۔
یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہے جب لبنان، اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں کچھ ماہرین اسے ٹرمپ انتظامیہ کی علاقائی حکمت عملی کے اہم اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ امریکہ نے عوامی طور سے اسرائیل سے دوری بنانے جیسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔مارکو روبیو نے صدر جوزف عون سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ لبنان کی حفاظت اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات زور دیا کہ لبنانی حکومت کا اختیار ملک کے تمام حصوں پر موثر طور پر قائم ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے لبنان کی فوج اور دیگر جائز سیکورٹی اداروں کو اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔
یہ پیغام ایسے وقت آیا ہے جب لبنان اپنی سرحدوں پر بڑھتی کشیدگی اور سیکورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔جوزف عون نے امریکہ کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی زمین پر اسرائیلی فوجی کارروائی بند ہونی چاہئے۔ انہوں نے جنگ بندی کو بے حد ضروری بتایا۔ صدرعون کے مطابق اگلے ہفتے واشنگٹن میں مجوزہ لبنان-امریکہ- اسرائیل مذاکرات کی کامیابی کے لیے پہلے زمین پر امن قائم ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف عارضی راحت نہیں بلکہ علاقائی استحکام اور مستقبل کی بات چیت کی بنیاد ہے۔لبنان، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ مذاکرات کا مقصد سیکورٹی سے متعلق زیر التویٰ مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ صدر عون نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد لبنان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان چاہتا ہے کہ تمام فریق بات چیت کے ذریعہ تنازعات کو حل کریں اور سرحدی علاقوں میں پائیدار امن قائم ہو۔
اسی وجہ سے لبنان حکومت جنگ بندی کو بات چیت کی سب سے اہم شرط مان رہی ہے۔حال ہی میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان پھر سے جنگ بندی نافذ ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ مانا جا رہا ہے۔ سفارتی کوششوں کے بعد نافذ ہوئی اس جنگ بندی سے سرحد پر حالات معمول پر آنے کی امیدوں کو تقویت ملی ہے۔ اگر یہ جنگ بندی طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے تو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کو مثبت ماحول مل سکتا ہے۔ اس وقت امریکہ، قطر اور دیگر ثالثی کرنے والے ممالک خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں آنے والے دنوں میں مغربی ایشیا کی سیاست پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز رہیں گی۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d8%a7-%db%8c%d9%88%d9%b9%d8%b1%d9%86%d8%8c%d9%84%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%af%db%8c%d8%a7-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9/feed/0منیٰ کی کیمپوں میں سعودی معلم کی خدمات میں زبردست کمی
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%86%db%8c%d9%b0-%da%a9%db%8c-%da%a9%db%8c%d9%85%d9%be%d9%88%da%ba%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%b9%d9%88%d8%af%db%8c-%d9%85%d8%b9%d9%84%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%af%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d9%85/
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%86%db%8c%d9%b0-%da%a9%db%8c-%da%a9%db%8c%d9%85%d9%be%d9%88%da%ba%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%b9%d9%88%d8%af%db%8c-%d9%85%d8%b9%d9%84%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%af%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d9%85/#respondTue, 26 May 2026 18:11:59 +0000https://sachkiawaz.com/?p=7101ہندوستانی پرائیویٹ عازمین حج کو کئی طرح کی دشواریوں کاسامنا حکومت ہند اورسعودی حکومت سے کمی دور کرنے کامطالبہ
(پی این این )
مکہ :اس سال حج کے سفر پہ گئے ہوئے تقریباً70 فیصد عازمین حج کو حج کے موقع پہ منیٰ کے خیمہ میں ’ سعودی معلم‘ کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔حاجیوں کی شکایت ہے کہ ’سودی معلم ‘ کا کوئی بھی کارکنان خیمے کے اس پاس نہیں دکھ رہا ہے اور نہ ہی معلم خود بھی یہاں پہ موجود ہے۔
سعودی حکومت حج کے موقع پہ منیٰ مزدلفہ اور عرفات کے لیے ہندوستان کے پرائیویٹ حج آپریٹر سے حج کے نسوخ پورٹل کے ذریعے معلم کی فیس ان لائن سبھی حج آپریٹر سے جمع کروا لیتی ہے۔ معلم کا انتخاب سعودی وزارت حج خود کرتی ہے۔ اس میں کسی بھی پرائیویٹ آپریٹر کا کہیں بھی دخل نہیں ہوتا ہے،لہٰذا حج کےپانچ دنوںکا انتظامات اور مینجمنٹ ٹوٹل سعودی منسٹری آف حج کے ذریعہ منتخب کیے گئے معلم پر دارومدار رہنا پڑتا ہے۔
پرائیویٹ حج پہ گئے ہوئے عازمین حج کہ ان پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے سبھی پرائیویٹ آپریٹر ( دہلی، ممبئی، حیدرآباد ،لکھنو ،چنئی اور گجرات) نے حکومت ہندوستان اور حکومت سعودی عرب کے منسٹری آف حج سے یہ گزارش کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی کمی اور اندیکھی کو فوری دور کیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں سبھی پرائیویٹ عازمین حج کو پوری خدمات دستیاب ہو۔ اس بار ہندوستان سے پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے ذریعے 52,508 عازمین حج کو حج بیت اللہ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
افسوسناک امر تو یہ ہےکہ ہندوستانی عازمین خواہ وہ پرائیویٹ آپریٹر کے ذریعہ ہی حج کیلئے کیوں نہیں گیاہو ۔قونصلیٹ جدہ کا فریضہ ہے کہ وہ ان کی مشکلات کو بھی دورکرنے کی کوشش کرے مگر پرائیویٹ عازمین کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%86%db%8c%d9%b0-%da%a9%db%8c-%da%a9%db%8c%d9%85%d9%be%d9%88%da%ba%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%b9%d9%88%d8%af%db%8c-%d9%85%d8%b9%d9%84%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%af%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d9%85/feed/0ایمان افروز فضاؤں میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بحسن خوبی ادا
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%b2-%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a4%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ad%d8%ac-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%88%d9%82%d9%88/
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%b2-%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a4%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ad%d8%ac-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%88%d9%82%d9%88/#respondTue, 26 May 2026 18:08:37 +0000https://sachkiawaz.com/?p=7098(ایجنسیاں)
مکہ مکرمہ:ارض مقدس میں 1لاکھ 75 ہزارہندوستانی عازمین حج سمیت 21لاکھ عازمین نے حج کا رکن اعظم ادا کیا۔ ذی الحجہ کی نویں تاریخ کو ہزاروں افراد نےظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ عازمین حج مسجد نمرہ میں عبادات کے ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج سے بھی فیضیاب ہوئے۔
خطبہ اورعرفہ کے دن ظہر اور عصر کی نمازیں براہ راست سیٹ لائٹ کے ذریعہ نشر کی گئیں۔خطبہ حج کا ترجمہ 35زبانوں میں نشر کیا گیا۔ خطبہ حج کے بعد حجاج نے نماز ظہر اور عصر کی قصر ادا کی، اور غروب آفتاب ہوتے ہی وہ مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے۔ جہاں انھوں نے نماز مغرب اور عشا کی قصر ادا کی۔ حجاج نے سورج غروب ہونے تک خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت کی۔ اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بحسن خوبی ادا کیا۔ اس دوران حجاج کرام میدان عرفات میں موجود رہے، جبل رحمت پر قیام کیا۔جہاں حضوراکرمؐ نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔
دعا مانگنے اور عبادات کے بعد حجاج غروب آفتاب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچے وہاں شب گزاری کی، اور واپس منیٰ پہنچے۔ غورطلب ہے کہ مغرب سے پہلے میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔ جمعہ کو منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد رکن حج کی ادائیگی کریں گے، اور قربانی کریں گے۔ قربانی کے بعد حجاج احرام اتاریں گے، اور بال منڈوا کر مسجد الحرام جائیں گے ، طواف کے بعد واپس منیٰ جاکر ایام تشریق گزاریں گے۔
سعودی وزارت صحت نے طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی مراکز فعال کر رکھے ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک یا تھکن سے متاثرہ حجاج کو فوری امداد دی جا رہی ہے۔ جبلِ رحمت کے قریب قائم اسپتال اور درجنوں ایمبولینس پوائنٹس ہمہ وقت الرٹ پر ہیں۔ان تمام انتظامات کے باوجود گرمی کی شدت کی وجہ سے انتظامیہ نے حجاج کرام کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، سایہ دار علاقوں میں رہیں، پانی کا استعمال جاری رکھیں اور اپنے ساتھ موجود سمارٹ ایپلیکیشنز سے رہنمائی لیتے رہیں۔واضح ہوکہ درجہ حرارت 47ڈگری سے تجاوز کرچکاہے ۔