Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نن۔ پادری بھی پورن کے شکار:پوپ فرانسس

ایجنسیاں)
واشنگٹن:معروف عیسائی رہنما پوپ فرانسس نے سنسی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورنوگرافی کا اثر اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کئی پادری اور نن بھی اس کے شکار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پادریوں اور ننوں کی ایک بڑی تعداد بھی پورن دیکھتے ہیں۔ ویٹکن سٹی میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال کے حوالے سے ایک تقریب میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے 86 سالہ پوپ فرانسس نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر پورنوگرافی کا اثر اس قدر بڑھ گیا ہے کہ پادری اور نن بھی اس سے نہیں بچ سکی ہیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ بہت سی نن فورن دیکھتی ہیں ۔ انہوں نے اسے عیسائیت کےخلاف قرار دیا اورمذہبی شعبے سے وابستہ لوگوں کو اس سے بچنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے پادریوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں سے کہا کہ پورنو گرافی ایک بیماری کی طرح ہے جس نے پادریوں اور ننوں کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔ شیطان اب اس ذریعے سے ہماری زندگیوں میں داخل ہو رہا ہے۔
سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کے بارے میں انھوں نے کہاکہ اگر آپ ان پر وقت گزارنا چاہتے ہیں تو بہت کم گزاریں۔ جو لوگ دن بھر جیسس کی پناہ میں رہنے کی باتیں کرتے ہیں وہ یہ فحش معلومات نہیں لے سکتے۔پوپ نے پادری اور ننوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسے اپنے فون سے نکالنا ہوگا ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close