Khabar Mantra
سیاست نامہ

مودی کا ممتا پر زوردار حملہ: بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہےبنگال سرکار،عوام کو کچھ نہیں دیا

مودی کا ممتا پر زوردار حملہ

کولکاتہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بنگال کے مشرقی میدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں ایک عوامی جلسہ میں ریاست کی ممتا سرکار پر جم کر حملہ بولا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دس سال میں ممتا سرکار نے بنگال کے لوگوں کو صرف پریشانیاں ہی دی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب ممتا نے 34سال کی بدعنوان اور ظالم بائیں بازو کی سرکار کو اکھاڑ پھینکا تب پورے ملک کی نظر بنگال پر تھی ۔ 

انہوں نے اس وقت تبدیلی کا نعرہ دیا تھا ،لوگوں کو ممتا بنرجی سے کافی امید تھی لیکن پچھلے 10سال میں ممتا سرکار نے یہاں کے لوگوں کوصرف مشکلات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا سرکار بدعنوانی میں ڈوبی ہے ،سائیکلون کے دوران مرکزی سرکار کی جانب سے بھیجے گئے روپے میں بھی ترنمول کانگریس کے لیڈروں اور کارکنان نے ہیرا پھیری کی ۔

انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی بھارت ماتا کی جے کہنے سے بھی تلملا جاتی ہیں۔ لیکن جب کوئی ملک کے خلاف بولتا ہے تو وہ چپ رہتی ہیں ۔مودی نے کہا کہ بنگال میں جب بی جے پی کی سرکار بنے گی تو کسانوں کو ان کا پورا حق ملے گا۔ پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی کسانوں کے سلسلے میں منصوبہ نافذ کیا جائے گا ۔کسانوں کو پرانہ بقایا پیسہ بھی ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ بنگال کے لوگوں نے بوابھتیجے کی سرکار کو رام رام کہنے کا دل بنا لیا ہے اور جلد ہی سرکار جانے والی ہے۔امید ہے کہ بنگال کا مقامی انتظامیہ آئین کے دائرے میں کام کرے گا۔

پی ایم نے کہا کہ لیفٹ ،ترنمول اور کانگریس مل کر پردے کے پیچھے فکسنگ کررہے ہیں ۔ یہ تینوں پارٹیوں کے لیڈر بند کمرے میں ملتے ہیں اور میٹنگ کرتے ہیں ،ہمیں دھوکہ بازی کے خلاف مستعد رہنا ہے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close