تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

دہلی میں برڈ فلوکی دستک

نئی دہلی،
برڈ فلو نے دہلی میں دستک دے دی ہے۔ حال ہی میں پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کووں اور بطخوں کی تفتیش میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دہلی حکومت کے محکمہ انیمل ہسبنڈری نے مردہ کووں اور بطخوں کو جانچ کیلئے جالندھر کی لیبارٹری میں بھیجا تھا۔
پیر کو محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برڈ فلو ٹسٹ میں مردہ کوے اور بطخوں کے آٹھ نمونوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ کے مطابق میور وہار پارک میں سنجے جھیل کی بطخوں اور کووں میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔
دہلی سرکار نے قومی دارالحکومت میں برڈ فلو کے اندیشوں کے درمیان مشرقی دہلی میں واقع مرغا منڈی کو 9 جنوری کو ہی 10دنوں کیلئے بند کردیا تھا اور زندہ پرندوں کو راجدھانی میں لانے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
(یو این آئی)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close