Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

ای ڈی سی بی آئی سے نہیں ڈرتی اپوزیشن

بلدیاتی انتخابات میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرے گی کانگریس:نسیم الدین صدیقی

(پی این این)

رام پور:کانگریس دفتر حمایت اللہ مارکیٹ میں سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نے دفترمیں پریس کانفرنس کی اور پارٹی عہدیداروں سے بلدیاتی انتخابات اور سفر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ مہنگائی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بی جے پی سے بحث چل رہی ہے۔ حکومت نے اپنی ناکامیوں پر خاموشی کے لئے ہندو مسلم کی دیوار کھڑی کر دی ہے۔ 

صرف کانگریس پارٹی عوام کی جنگ لڑ رہی ہے باقی سب کچھ اپوزیشن صرف انتخابات میں نظر آتی ہے۔پرینکا گاندھی ریاست میں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لئے لڑ رہی ہیں۔ ہاتھرس ،اناؤ ،لکھیم پور جیسے واقعات کے لئے صرف کانگریس لڑی ہے لیکن حکومت نے انتخابات میں عوام کو ہندو مسلم بنادیا۔ کانگریس کو تباہ کرنے والے ایک دن اپنے آپ کو ختم کر لیں گے جو بھی بی جے پی کے خلاف بولے اس کے گھر ای ڈی اور سی بی آئی بھیج دی جاتی ہے لیکن کانگریس پارٹی انگریزوں کے مخبروں سے نہیں ڈرتی ہے۔

 کانگریس پارٹی ہمیشہ غلط اور ناانصافی کے خلاف آوازاٹھاتی رہے گی۔ کرپٹ حکومت میں کسانوں کی حالت زار بہت بدترہوئی ہے۔کسانوں کی تحریک میں 700 کسانوں نے اپنی جانیں گنوائیں لیکن مودی سرکار پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔مودی حکومت ہندوستان کی جمہوریت کو ختم کرنے کے جو خواب دیکھ رہی ہے کانگریس پارٹی اس کوکبھی پورانہیں ہونے دے گی ۔کانگریس اس ملک کی آواز ہے کانگریس نے اس ملک کو توانائی دی ہے۔

سابق وزیر نے بتایا کہ 9 اگست سے 15 اگست تک کانگریس پارٹی ہر لوک سبھا میں آزادی گورو یاترانکالے گی جو ضلع کی تمام اسمبلی یوں اور بلاکوں سے گزرے گی جس کا پیغام ملک کو مضبوط کرنے کا ہوگا۔ آپسی بھائی چارہ مضبوط کریں۔ہر کارکن کا احترام کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی اس بار بہترین رہے گی۔

 پارٹی نشان پر لڑے گیاس موقع پرشہر صدر نعمان خان نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ریاستی جنرل سکریٹری ارشد علی خان گڈو، سابق ریاستی نائب صدر مطیع الرحمان خان ببلو، سونو ٹنڈن، اقبال خان، جیویندر گنگوار، مامون شاہ خان، کاشف خان، اکرم سلطان، طاہر انجم، طارق نیتا، عبدالجبار، درگیش خان ،موریا یادوونشی، ہارون خان، حسیب خان، دامودر گنگوار، ذیشان خان، حاجی نادر خان، ارسلان خان، مشتاق علی، ادریس حسین، محمد حسن میاں، آصف خان، شعیب خان، شیزی سیفی، عادل میاں، سہیل خان، شیرزوان خان، میاں، دیویانش سنگھل، شبھم رستوگی، انکش اگروال، علی حسن، بلال انصاری، امان علی، ہلال علی وغیرہ موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close