Khabar Mantra
اترپردیش

ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام دھنورا میں ہوا بھارت جوڑو یاترا کا انعقاد

امروہہ :کانگریس ہائی کمان کی ہدایت پر ضلع کانگریس کمیٹی امروہہ کے زیر اہتمام ضلع کی دھنورا تحصیل ہیدکواٹر پر ضلع صدر و شہر صدر دھنورا نثار احمد کی قیادت  میں بھارت جوڑو یاترا نکالی گیئی اس موقع پر کانگریس لیڈران نے بتایا کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کی قیادت میں ملک بھر میں بھارت جوڑو یاترا کا انعقاد کر رہی ہے یہ یاترا بھارت کے کنیا کماری سے لیکر کشمیر 3570 کلومیٹر کی دوری طے کریگی ملک کے تقریبا 12 صوبوں سے ہوتی ہوئی ملک میں مہنگائی بیروزگاری بی جی پی حکومتوں کی بدعنوانیاں تیل قیمتوں میں اضافہ اور غذائی اشیائ کی بڑھتی قیمتوں پر بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو روشناس کریگی۔
لیڈران نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی آسمان کو پہنچ  رہی ہے اور بی جے پی ملک کو ذات و مذھب میں تقسیم کر نفرت کا ماحول بنا رہی ہے اور ملک کی یکجہتی اتحاد کو بڑا نقصان پہنچا رہی ہے ملک میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنے امن چین بھائی چارہ بہال کرنے کے لئے کانگریس کے ذریعے بھارت جوڑو یاترا کا انعقاد کیا جا رہا ہے کانگریس لیڈران نے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں امن و اتحاد کے لئے اور بے قابو قیمتوں اضافہ کے خلاف ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے لیڈران نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ رہی ہے اس جماعت نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں قربانیاں پیش کی ہیں۔
کانگریس پارٹی اور اسکے عظیم لیڈران نے ملک کو اپنے خون پسینے سے سینچا ہے جنگ آزادی سے لیکر ملک کی نو تعمیر تک میں کانگریس کے عظیم کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جبکہ موجودہ دور میں بی جی جے پی صرف فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہی ہے ۔
اس موقع پر اوم کار سنگھ کٹاریہ نثار احمد چودھری شمیم ایوب سمرپال سنگھ جاٹو فیض عالم رائنی ستار سیفی نریندر سنگھ منوج کٹاریہ اقبال انصاری محمد رضوان سرفراز سیفی وغیرہ موجود رہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close