Khabar Mantra
اپنا دیشکھیل کھلاڑی

89سال میں انگلینڈ کےخلاف سب سے بڑی جیت

ہندوستان سے سود سمیت اصولہ لگان،317رنوںسے شکست دے کر سیریز میں کی برابری

چنئی(پی این این) لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل(60رن پر پانچ وکٹ)، آف اسپنر روی چندرن اشون(53رن پر تین وکٹ) اور چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو(25رن پر دو وکٹ) کے چکرویو میں پھنس کر انگلینڈ کے بلے بازوں نے خودسپردگی کردی اور ہندوستان نے ساڑھے تین دن کے اندر دوسرا ٹیسٹ317رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں1-1سے برابری کرلی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔

ہندوستان نے انگلینڈ کےخلاف جیتنے کےلئے482رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم تین وکٹ پر53رنز پر کھیل رہی تھی اور دوسرے سیشن میں چوتھے روز164رنز پر سمٹ گئی اور اسے ایک ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت نے ہندوستان کی امیدوں کو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ ہندوستان کو اب احمد آباد میں کھیلے جانے والے باقی دو ٹیسٹ میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرنی ہے اور ڈرا کھیلنا ہے جبکہ انگلینڈ کو باقی دو ٹیسٹ جیتنے ہوں گے ۔ اشون کو میچ میں آٹھ وکٹوں اور ایک سنچری کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہندوستان نے گذشتہ روز اپنی دوسری اننگز میں286رنز بناکر انگلینڈ کے سامنے جیتنے کےلئے482رنز کا ہدف رکھا تھا۔ انگلینڈ نے آج تین وکٹ پر53رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ڈینیئل لارنس نے19رنز اور کپتان جو روٹ نے دو رنز سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔ صبح کے سیشن میں انگلینڈ کی شکست اس وقت طے ہوگئی تھی جب انہوں نے دوپہر کے کھانے تک116رن پر اپنی سات وکٹیں گنوادیں۔ ہندوستانی اسپنروںنے دوسرے سیشن میں انگلینڈ کی اننگز164رن پرختم کردی۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے43رنز اور کپتان جو روٹ نے33رنز بنائے ۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اکشر پٹیل نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے ساتھ یادگار ڈیبو کیا۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔ پٹیل نے دوسری اننگز میں21اوورز میں60رن پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے اشون نے دوسری اننگز میں18اوورز میں53رن پر تین وکٹوں کے ساتھ میچ میں مجموعی طور سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ جو پہلی اننگز میں خالی ہاتھ تھے ، نے دوسری اننگز میں6.2اوورز میں25رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

اس فتح میں دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پٹیل ٹیسٹ ڈیبو کی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے چھٹے ہندوستانی بولر بن گئے ۔

صبح جب انگلینڈ نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا تو دیکھنا یہ تھا کہ وہ اپنی شکست کو کب تک روک سکتے ہیں۔ صبح کو آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز لارنس تھے جو اشون کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے ۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ66کے اسکور پر گری۔ لارنس نے53گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے26رنز بنائے ۔بین اسٹوکس نے51گیندوں تک جدوجہد کی اور آٹھ رنز بنا کر اشون کا شکار بن گئے ۔ اسٹوکس وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ90کے اسکور پر گری۔ اولی پوپ نے20گیندوں میں12رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایشانت شرما کو کیچ تھما بیٹھے ۔ انگلینڈ کا چھٹا وکٹ110کے اسکور پر گرا۔کلدیپ نے لنچ سے قبل بین فاکس کو آؤٹ کیا۔ فاکس نے دو رنز بنائے اور وہ پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ116کے اسکور پر گری اور اس وکٹ کے گرتے ہی لنچ ہوگیا۔ لنچ کے وقت روٹ33رنز بنا کر کریز پر موجود تھے ۔ لنچ کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا اور روٹ فورا ہی پویلین لوٹ گیا۔ روٹ نے اجنکیا رہانے کو پٹیل کے ہاتھوں کیچ تھمادیا۔ انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ116کے اسکور پر گری۔ روٹ نے92گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے ۔ اولی اسٹون کھاتہ کھولے بغیر پٹیل کو ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ انگلینڈ نے اپنی نویں وکٹ126کے اسکور پر کھو دی۔معین علی نے شکست دیکھنے کے باوجود اپنے ہاتھ کھولے اور اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو کچھ عمدہ چھکوں کی مدد سے خوشی کا کچھ لمحہ فراہم کیا۔ معین علی کی زبردست اننگ سے ہی انگلینڈ150کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

معین علی نے صرف18گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے43رنز بنائے ۔ کلدیپ نے معین علی اور انگلینڈ کی اننگز کا اختتام نت کے ہاتھ اسٹمپ کراکر لی۔انگلینڈ کی دوسری اننگز54.2اوورز میں164رنز پر ختم ہوگئی۔ اشون کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close