Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

گوپال گنج کے اسپتال میں ایلین بے بی کی پیدائش

(پی این این)

پٹنہ:نیچے دی گئی تصویر کو دیکھ کر آپ کو اسے اجنبی (کسی اور سیارے کی مخلوق) نہیں سمجھنا چاہئے یہ بہار کے گوپال گنج ، ہتھووا سب ڈویڑن اسپتال میں پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ ہے۔ بچے کی بڑی آنکھیں اور جسم پر سفید رنگ کا ایک مختلف طرح کی جلد کو دیکھ کر صحت کارکنان سہم گئے۔ اس ایلین بے بی کو دیکھنے کے لئے ہجوم جمع ہوگیا۔ پیدائش کے تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایسے بچے کی پیدائش10لاکھ بچوں میں سے ایک کا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ بہار میں اس طرح کے بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گوپال گنج کے میر گنج تھانہ علاقہ کے صاحبہ چکر گاو¿ں کے رہائشی چن چن یادو کی اہلیہ کودرد زہ کی تکلیف کے بعد ہتھوعہ سب ڈویڑنل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس خاتون نے صبح کے وقت ایک عجیب و غریب بچے کو جنم دیا۔بچے کی دونوں آنکھیں بڑی بڑی اور سرخ تھیں۔اوپری جبڑے میں بالغوں کی طرح دانت تھے۔ جسم پر ایک مختلف طرح کی سفید رنگ کی جلد تھی۔ جس نے بھی بچے کو دیکھا اس نے اس بچے کو دوسرے سیارے کی مخلوق سمجھ بیٹھا۔

بچے کو دیکھ کر ڈلیوری روم میں موجود ہیلتھ ورکرز سہم گئے۔اس بچے کو دیکھنے کے لئے اسپتال میںایک ہجوم جمع ہوگیا۔تاہم پیدائش کے ڈھائی گھنٹے بعد اس بچے کی موت ہوگئی۔ وہ عورت جس نے بچے کو جنم دیا اس نے دو سال قبل ایک عام بچے کو جنم دیا تھا لیکن ایک ہفتہ بعد ہی اس کی بھی موت ہوگئی تھی۔ عجیب و غریب بچے کو جنم دینے والی خاتون صحت مند ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹر اس کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔واضح ہوکہ بہار میں ایلین جیسے دکھائی دینے والے عجیب و غریب بچے پہلے بھی پیدا ہوتے رہے ہیں۔ ا س کی وجہ والد والدہ میں جینیٹک میوٹیشن ہوتا ہے۔ ایسے بچے زیادہ تر کچھ دنوں تک زندہ رہ پاتے ہیں کیونکہ ان کے سبھی اعضاءپوری طرح نشونما نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے بچوں کے جسم کے اوپر ایک پرت ہوتی ہے جس سے جلد آکسیجن لینے سے قاصر ہوتی ہے۔یہ Harlequin Ichthyosis کی بیماری ہوتی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close