Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

دہلی میں 25 لاکھ ترنگے کرے گی تقسیم کجریوال سرکار

(پی این این)

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس بار آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ہم سب مل کر ترنگا لہرائیں گے اور قومی ترانہ گائیں گے۔ 

دہلی حکومت یوم آزادی منانے کے لیے دارالحکومت میں100 مقامات پر تقریبات کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بڑے پیمانے پر ترنگا تقسیم کیا جائے گا، اس کے لیے دہلی حکومت نے 25 لاکھ ترنگے خریدے ہیں۔کجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی حکومت آزادی کے 75 سال پر 25 لاکھ ترنگے تقسیم کرے گی۔ اسکولوں میں بچوں اور گلی کوچوں میں لوگوں میں ترنگے تقسیم کیے جائیں گے۔ 

پوری دہلی 14 اگست کو شام 5 بجے ترنگے کے ساتھ مل کر قومی ترانہ گائے گی۔ ہم سب ہندوستان کو دنیا کا بہترین اور نمبر 1 ملک بنانے کا عہد کریں گے۔آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں یاد رکھنا ہے کہ جب تک ہر بچے کو اچھی تعلیم نہیں ملے گی، ہر ہندوستانی کو اچھا علاج نہیں ملے گا، ہر گھر میں بجلی نہیں ہوگی، ہر عورت کو تحفظ نہیں ملے گا اور ہر بے روزگار کو روزگار نہیں ملے گا۔ پھر بھارت دنیا کا نمبر 1 ملک نہیں بنے گا۔

کجریوال نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ 14 اگست کو شام 5 بجے دہلی کے تمام لوگ مل کر قومی ترانہ گائیں۔ میں خود قومی ترانہ گاو¿ں گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close