Connect with us

uttar pradesh

سید محمد فقیہ الدین چشتی کا عرس مکمل

Published

on

رام پور:قدیم روایت کے مطابق اس سال بھی بریلی دروازہ پر حضرت سید محمد جمال الدین چشتی فخری کے صاحبزادے اور مشہور بزرگ حضرت مولانا سیدمحمد فقیہ الدین چشتی نظامی عرف صاحبزادے صاحب کا تین روزہ عرس آج مکمل ہوگیا۔
آخری دن سرکاری چادر شریف کی رسم متولی و سجادہ نشین مزار ہذا حافظ سید آفاق شاہ عرف فہد میاں نظامی کے دست اطہر سے ادا کی گئ۔یہ سرکاری چادر پوشی ہمیشہ سے صاحب سجادہ کی نسل سے ہی چلی آرہی ہے۔قل شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے حافظ آفاق شاہ عرف فہد میاں نظامی چشتی نے کہا کہ مولوی سید فقیہ الدین میاں چشتی نے رام پورمیں دین اسلام کو زبردست فروغ بخشا۔مزید کہا کہ اسلام میں بزرگوں کا مقام بہت بلند ہے۔
ان کا احترام اللہ کی عبادت کا حصہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایابرکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہے۔ ان کی خدمت اور عزت کرنے سے گھروں میں سکون آتا ہے، جبکہ ان کی بددعا سے بچنا بھی لازم ہے۔آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لئے دعا فرمائی۔بڑی تعداد میں زائرین موجود تھے۔

uttar pradesh

اے ایم یو کے شعبہ پلاسٹک سرجری کے زیر اہتمام منایا گیاعالمی پلاسٹک سرجری ویک

Published

on

علی گڑھ:جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پلاسٹک سرجری نے عالمی یوم پلاسٹک سرجری کے موقع پر پلاسٹک سرجری ہفتہ منایا اور متعدد علمی و بیداری سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد پلاسٹک سرجری کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس شعبہ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کو نمایاں کرنا تھا۔
افتتاحی سیشن میں فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل وسی ایم ایس پروفیسر انجم پرویز نے شرکت کی۔
شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ پلاسٹک سرجری کے چیئرپرسن پروفیسر ایم ایف خرم نے کہا کہ پلاسٹک سرجری محض حسن افزائی تک محدود نہیں ہے بلکہ حادثاتی زخموں کی بحالی، برن کیئر، پیدائشی نقائص، سرطان کے بعد بحالی، ہاتھوں کی سرجری، مائیکرو سرجری اور دیرینہ زخموں کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اکیڈمک پروگرام میں دہلی کے میٹرو ہاسپٹلس کی ڈاکٹر رچا کمار نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پلاسٹک سرجری میں حالیہ پیش رفت پر ایک لیکچر دیا۔ انھوں نے فریکشنل سی او ٹو لیزر ٹکنالوجی پر عملی تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی، جس کے ذریعہ ریزیڈنٹس کو داغوں کے علاج اور حسن افزا بحالی کے سلسلے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر سدرشن تومر نے پلاسٹک سرجری کی تاریخ پر خطبہ دیا اور ریکانسٹرکشن سرجری کے میدان میں آچاریہ سشروت کی خدمات کو اجاگر کیا۔ شعبہ کی ڈاکٹر آکانشا نے دیرینہ زخموں کے علاج پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ ڈاکٹر کنن نے داغوں کے علاج کے عصری طریقوں پر گفتگو کی۔
پروفیسر محمد خالد نے شعبہ کے علمی اقدامات کو سراہا اور فیکلٹی اراکین اور ریزیڈنٹس کو تحقیق اور جدید سرجری تکنیکوں میں اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ پروفیسر انجم پرویز نے علمی برتری، جدت طرازی اور مختلف شعبوں کے باہمی تعاون پر مبنی مریضوں کی نگہداشت کو فروغ دینے کے لیے شعبہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
سینئر پلاسٹک سرجن پروفیسر عمران احمد نے پلاسٹک سرجری کو ”تمام سُپر اسپیشلٹیزکی ماں“ قرار دیتے ہوئے اعضاء کو بچانے اور پیچیدہ بافتوں کی بحالی میں مائیکروویسکیولر سرجری کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر سرفراز کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا، جبکہ ڈاکٹر کریتی شیکھر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

Continue Reading

uttar pradesh

دیوبند کانگریس دفتر پر سنگٹھن سرجن میٹنگ کا انعقاد

Published

on

دیوبند،:آنے والے اسمبلی الیکشن کی تیاروں کو لے جمعرات کے روز دیوبند میں واقع کانگریس کے دفتر پر ایک میٹکنگ منعقد کی گئی ۔اس میٹک نیائے پنچایت صدور کے رول اور پارٹی کوبوتھ سطح تک اور زیادہ مضبوط وفعال بنانے کے لئے پارٹی کارکنان کی ذمہ داریاں طے کرنے ،عوامی رابطے کی مہم چلانے اور آنے والے اسمبلی الیکشن میں کئے جانے والے اقدامات پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی۔میٹنگ میں موجود تمام مقررین نے ان میں پارٹی عہداران اور کارکنان سے متحد ہوکر پارٹی کو مضبوط کرنے اور کانگریس کی پالیسیوں اور خیالات پر اک نیک فرد تک پہچانے کی اپیل کی گئی ۔مقررین نے کہا کہ بوتھ سطح پر اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کی بنیاد بنے گا۔اس موقع پر خصوص طور سے حمزہ نعمان مسعود،سندیپ ورما ،ڈاکٹر امیر عالم ،راحت خلیل ،راغب انجم ،عبداللہ قریشی ،یوسف خلیل وریام خان ،شمشاد جنگ ،اشرف بھارتی ،حافظ شاہد ،راج پال کرن ،انوار صدیقی ،ریحان قریشی ،شازیہ ناز ،نبیل مسعودی ،جمیل شاہ ،عبدالرحمن ،عظیم قریشی ،وسیم مغل ،شہزاد عثمانی کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان موجود رہے ۔

Continue Reading

uttar pradesh

عطر کے تاجر کی تلاش میں ای ڈی ٹیم کی دیوبند میں چھاپہ مار کارروائی

Published

on

دیوبند:دیوبند میں صبح سویرے دارالعلوم کے آس پاس ای ڈی کی ٹیم نے ایک عطر تاجر کی تلاش میں کئی مقام پر پہنچ کر پوچھ تاچھ کی ۔بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی ٹیم مشتبہ طور سے رقومات کی لین دین کی جانچ کے سلسلہ میں دیوبند پہنچی تھی حالانکہ کافی تلاش کے بعد عطر کا کاروبار کرنے والے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ۔تفصیل کے مطابق ای ڈی ٹیم نے جمعرات کے روز دیوبند میں کئی مقامات پر دبش دے کر عطر کے کاروبار کرنے والے ایک شخص کو تلاش کیا اور کچھ لوگوں سے معلومات بھی کی ۔ای ڈی ٹیم کے دیوبند پہنچنے کی اطلاع سے تاجروں اور مقامی لوگوں میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوگئی ۔جبکہ ای ڈی ٹیم جس شخص کو تلاش کرنے کے لئے آئی تھی اس کے بارے میں اس کو کوئی پختہ جانکاری نہیں مل سکی ۔تفصیل کے مطابق ای ڈی کی ٹیم غیر ملکی لوگوں کی دراندازی اور ان کے نام نہاد مالی نیٹ ورک اور مشتبہ طور پر رقومات کی لین دین کی جانچ کرنے کے سلسلہ میں دارالعلوم کے قریب واقع محلہ محل پہنچی تھی ۔ای ڈی کی یہ ٹیم بنگال کے ایک باشندہ اور عطر کا کاروبار کرنے والے کی تلاش کررہی تھی جو کچھ سالوں پہلے دیوبند میں عطر کا کاروبار کیا کرتاتھا ۔بتایا جاتا ہے کہ عطرکا کاروبار کرنے والا یہ شخص تقریباً 3؍ سال پہلے دیوبند چھوڑ کر چلاگیا تھا ۔ای ڈی افسران نے دیوبند کے محلہ محل کے علاوہ شہر میں واقع عطر کی کئی دکانوں پر پہنچ کر مذکورہ عطر تاجر کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ای ڈی افسران نے مقامی تاجروں سے اس کے ٹھکانے ،کاروبار اور اس کے تعلقات سے متعلق معلومات کیں ۔لیکن اس کے موجود ہ ٹھکانے یا سرگرمیوں کے بارے میں کوئی پختہ جانکار ی نہیں مل سکی ۔ای ڈی ٹیم نے روہنگیا اور بنگلہ دیشی درانداز کاروں کے نیٹ ورک اور ٹیررفنڈنگ معاملہ میں دیوبند میں چھاپہ ماری کی ،دیوبند کے علاوہ ای ڈی ٹیم نے اترپردیش دہلی ،ہریانہ اور مغربی بنگال میں ایک ساتھ 13؍ مقامات پر چھاپہ مارکارروائی کی بتایا جاتا ہے کہ کچھ چیریٹبل ٹرسٹ غیر قانونی طریقے سے غیر ممالک سے رقومات منگارہے تھے اور ان پیسوں سے در اندازی کرنے والوں کو فرضی دستاویزات تیار کرانے اور ان کی مالی مدد کرنے میں خر چ کی جاتی تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ کچھ سالوںقبل اس عطر کے تاجر کا نا م ناجائز طریقہ سے در اندازی کرنے کے ایک معاملہ میں سامنے آیا تھا اس وقت بھی ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے اس کو حراست میں لیا تھا ؛لیکن پوچھ تاچھ کرنے کے بعد اس کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد وہ دیوبند سے چلا گیاتھا لیکن ای ڈی ٹیم اب بھی مذکورہ شخص کو رقومات کی لین دین اور اس کے ممکنہ نیٹ ورک کودیوبند میں تلاش کررہی ہے ۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network