Bihar
نا نند سلاو کے پلس ٹو ہائی اسکول کا راجگیررکن اسمبلی کوشل کشورنے کیا اچانک معائنہ
(پی این این)
بہار شریف:راجگیر کے رکن اسمبلی کوشل کشور نے آج پلس ٹو ہائی اسکول، نند سلاو کا اچانک معائنہ کیا اوراس دوران کئی معلومات بھی حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسکول کی مرمتی، ٹیبل کرسی، لائبریری کے لیے الماری کے علاوہ دیگر سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس دوران انہوں نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ بھی کی اور تعلیمی و تعمیراتی کاموں کا باریکی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں ٹیبل کرسی اور اسکول کی عمارتیں کئی جگہوں سے مخدوس ہیں، جن کی مرمتی جلد از جلد کرائی جائے گی اور ٹیبل کرسی بھی مہیا کرائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں کتابیں رکھنے کے لیے ایک الماری کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی بچوں کو یہاں بیٹھ کر مطالعہ کرنے کے لیے ٹیبل کرسی کی بھی ضرورت ہے، جسے جلد ہمارے ذریعے فراہم کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ممبراسمبلی نے اسکول کے تمام کاموں کا باریکی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے ذریعے چلائی جانے والی تعلیم سے متعلق اسکیموں کی معلومات دیں اور کہا کہ تمام اسکولوں میں حکومت وسائل فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے سیکریٹری و ہیڈ ماسٹر محمد کمرال جمعہ، کمیٹی کے سینئر استاد منوج کمار رائے، شیام کشور پرساد، خواتین نمائندہ نبھا شرما، انیل کمار عرف انیل جی کے علاوہ اسکول کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
Bihar
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے اقتصادی ترقی کررہا ہے ملک
(پی این این)
پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر مسٹر سنجے سراوگی نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے اقتصادی طاقت بن رہا ہے۔ مسٹر سراوگی نے آج ملک کی اقتصادی صورتحال پر کہا کہ آج جب دنیا کے کئی بڑے ممالک اقتصادی چیلنجوں اور کساد بازاری کے خدشات کا سامنا کر رہے ہیں، تب ہندوستان کی معیشت مسلسل مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے اقتصادی شعبے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار مسلسل بڑھ رہا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ سال 2025-26 کے لیے ہندوستان کی سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 7.7 فیصد درج کی گئی ہے، جو دنیا کی اہم معیشتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی شرح نمو 4.9 فیصد، امریکہ کی 2.3 فیصد اور جی-7 ممالک کی اوسط شرح نمو 1.6 فیصد ہے، جبکہ ہندوستان 7.7 فیصد کی مضبوط ترقی کی شرح کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی پالیسیاں صحیح سمت میں کام کر رہی ہیں اور ملک ترقی کے نئی جہت قائم کر رہا ہے۔
مسٹر سراوگی نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے پیچھے مضبوط صنعتی ترقی، بڑھتی ہوئی گھریلو مانگ، بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے صنعت، زراعت، اسٹارٹ اپ، ڈیجیٹل معیشت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے کی گئی کوششوں کے مثبت نتائج ملک کی شرح نمو میں واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
Bihar
رابڑی دیوی نے سرکاری سکیورٹی واپس کرکے این ڈی اے حکومت کے منصوبوں کی کھول دی قلعی : شکتی سنگھ یادو
(پی این این)
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ریاستی ترجمان مسٹر شکتی سنگھ یادو نے ہفتہ کو کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے اپنی سرکاری سکیورٹی واپس کرکے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کے منصوبوں کا پول کھول دیا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے گزشتہ دنوں لالو-رابڑی خاندان کے ارکان کو ذلیل کرنے کے ارادے سے ان کی سکیورٹی کا نظام کم کیا تھا اور آج رابڑی دیوی نے ان کی سکیورٹی واپس لوٹا کر ان کے ارادوں کی پول کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی حکومت جو اپنے ضلع سطح اور بہت کم حیثیت والے لیڈروں کو معیارات کی پرواہ کیے بغیر اعلیٰ سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، وہی دو سابق وزرائے اعلیٰ کی سکیورٹی میں کٹوتی کر کے کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ آر جے ڈی ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی میں کٹوتی تو ایک بہانہ ہے اور اصل منشا اپوزیشن کو کچلنے کی پالیسی سے جڑی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ایسا ہی برتاؤ سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالو-رابڑی دونوں سابق وزیر اعلیٰ رہے ہیں اور حکومت نے پہلے ان پر گھر خالی کرنے کا دباؤ بنایا اور اب پورے خاندان کی سکیورٹی میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے اور اس میں عوام ہی سب کچھ ہے، جو سب دیکھ رہی ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ این ڈی اے حکومت اپنی بڑی تعداد میں سیٹیں گن رہی ہے، لیکن یہ بھول گئی ہے کہ اس ریاست میں اپوزیشن ایک کروڑ نوے لاکھ لوگوں کے ووٹوں کی نمائندہ ہے اور اسے خارج کرنا مستقبل میں مہنگا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو شروعات ہے اور لالو-رابڑی خاندان کے لوگوں کی جانب سے سکیورٹی واپس لوٹانے کے بہادرانہ فیصلے کے بعد اپوزیشن کے اور بھی لیڈر اس مہم میں شامل ہوں گے اور حکومت کے منصوبوں کا پول کھولیں گے۔
Bihar
جنتا دربار میں 68 مقدمات کی سماعت،ارریہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جلد عمل درآمد کی دی ہدایت
(پی این این)
ارریہ:سات نشچے 3 کے تحت نافذ کئےگئے “سب کا سمان – زندگی آسان” پروگرام کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ کل کلکٹریٹ کے پرمان آڈیٹوریم میں ایک عوامی سماعت( جنتا دربار ) کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارریہ، مسٹر ونود دوہن نے کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع کے مختلف بلاکوں کے باشندوں کے مسائل اور شکایات سنے گئے۔ کل 68 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو تمام معاملات کے فوری طور پر منصفانہ اور موثر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران کرسا کانٹا بلاک کے ڈھواباڑی کے رہنے والے محمد علی کلام نے گاؤں والوں کی طرف سے سرکاری زمین کی فروخت کے بارے میں شکایت درج کرائی۔ اس طرح جوکی ہاٹ بلاک کے چلہنیا پنچایت کے ملہریا گاؤں کے لوگوں نے ایک اجتماعی درخواست جمع کرائی جس میں ہیلتھ سب سنٹر کی اراضی کو تجاوزات سے بچانے اور اس کی باقاعدہ کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ رانی گنج بلاک کے کھرہاٹ بارموتھرا کی رہنے والی کوشلیا دیوی نے شکایت کی کہ خریدی گئی زمین ایک فرضی شخص کے ذریعے فروخت کی گئی تھی۔ کرسا کانٹا بلاک کے لکشمی پور کے رہنے والے جے نارائن پاسوان نے لال کارڈ کے تحت زمین پر قبضے کی درخواست کی۔ نرپت گنج کے گوکھلا پور کے رہنے والے یوگدھر رام نے زمین کے ریکارڈ میں غلطیاں درست کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔ اس دوران بڈیپارہ کے رہنے والے راجیندر رشی دیو نے زمین کی تصفیہ کا مطالبہ کیا۔
رانی گنج بلاک کے گوپال پور پریہار کے رہنے والے محمد صابر باسط نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کی، جب کہ تلکوباری کی رہنے والی عجلیفہ خاتون نے زمین کی منتقلی کے عمل پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ بھگت ٹولہ کے رہنے والے گوپی لال نے شکایت کی کہ رعیت اراضی کو قواعد کے خلاف نااہل افراد اور ٹرسٹوں کو منتقل کیا جارہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ارریہ میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 17 میں تقریباً چار ماہ قبل تعمیر کی گئی سڑک کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔
عوامی سماعت کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ موصول ہونے والی درخواستوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مقررہ مدت میں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ عام لوگوں کو جلد انصاف اور ریلیف مل سکے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار6 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
دلی این سی آر9 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
