بہار
52 ویں بٹالین SSB کے زیرِ اہتمام “بارڈر یونٹی رن”پروگرام کاانعقاد
(پی این این )
ارریہ :52 ویں بٹالین SSB ارریہ نے سرحدی علاقوں میں عوامی تعاون، اتحاد اور صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لئے آمباری، سکٹی، لیٹی، مجرکھ اور لیلو کھر میں ایک عظیم الشان “بارڈر یونٹی رن” کا انعقاد میگا ایونٹ BOP کواری میں ہوا۔ اس پروگرام کا انعقاد جناب نشیت کمار اجول، انڈین پولس سروس، انسپکٹر جنرل، بارڈر ہیڈ کوارٹر، SSB، پٹنہ کی رہنمائی میں کیا گیا۔ مذکورہ پروگرام میں کل 318 شرکاء نے حصہ لیا، جن میں 310 مرد اور 8 خواتین شامل تھیں۔ “بارڈر یونٹی رن” میں مقامی شہریوں کے ساتھ SSB اور پولس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ پروگرام کو صبح 7:30 بجے دہی پورہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
تمام شرکاء کواری تھانہ بارڈر روڈ ہوتے ہوئے BOP کواری پہنچے۔ BOP میں معزز ایم ایل اے سکٹی، شری وجے کمار منڈل، پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مہمان خصوصی کے طور پر پر موجود تھے، جہاں کمانڈنٹ شری مہندر پرتاپ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا گلدستے سے خیرمقدم کیا اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت ایک پودا لگایا۔ اس کے بعد، گولڈن کیرئیر اکیڈمی، کرساکانٹا کے فورس کے اہلکاروں اور طلباء نے منشیات سے دور رہنے کی اہمیت کو فروغ دینے، بچیوں کو “ایک بھارت شریشٹھہ بھارت” کی تعلیم دینے اور صفائی کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی اور رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد ہواا۔ ڈاگ اسکواڈ نے ’’ڈاگ شو‘‘ کے ذریعے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا۔ پروگرام کے دوران فری ہیومن اینڈ ویٹرنری کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کی دوسری نشست میں مختلف مقابلہ جاتی سرگرمیوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد سے نوازے گئے۔ مردوں کے زمرے میں روشن کمار نے پہلا، گنیش کمار نے دوسرا اور جنماجے پاٹھک نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ خواتین کے زمرے میں رانی کماری نے پہلی، ویبھا کماری نے دوسری اور رانی کماری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ، ایس ایس بی نے تمام شرکاء میں بارڈر یونٹی رن ٹی شرٹس، کیپس، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
بارڈر یونٹی رن کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کمانڈنٹ نے کہا کہ یہ پروگرام سرحدی علاقے میں اعتماد، ہم آہنگی اور سلامتی کے شعور کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان تعاون کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس سے SSB اور سرحدی علاقے کی آبادی کے درمیان اتحاد اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔ یہ مقامی آبادی میں صحت سے متعلق آگاہی اور فٹنیس کی اہمیت کو بھی فروغ دے گا۔ پروگرام کا اختتام قومی گیت وندے ماترم کے اجتماعی گانا اور شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کے ساتھ ہوا۔
اس موقع پر 52ویں بٹالین SAB کمانڈنٹ شری مہیندر پرتاپ، شری پی نوپاجاو سنگھ سیکنڈ کمانڈ آفیسر، شری ادے کمار ڈپٹی کمانڈنٹ، شری جوشی ساگر پردیپ ڈپٹی کمانڈنٹ، شری سشیل کمار ایس ڈی پی او ارریہ، شری وجے مشرا، چیف کونسلر سنگت ارریہ، ڈاکٹر سنگت ارریہ چیف کونسلر، شری ادے کمار ڈپٹی کمانڈنٹ۔ کماری آیوش میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر سندیپ کمار ٹی وی او، شری سنجے پردھان ڈائریکٹر موہنی دیوی میموریل اسکول، شری وویک کمار ایس بی آئی ارریہ کے ساتھ دیگر فورس کے اہلکار اور گاؤں کے لوگ موجود تھے۔
Bihar
بنکروں کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت پُرعزم ،نالندہ کی باون بوٹی دستکاری ملک کی میراث، اسے بچانا اور بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری: وزیر شراون کمار
(پی این این)
نالندہ:جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے رہنما، بہار حکومت کے دیہی ترقی اور اطلاعات و عام رابطہ محکمہ کے وزیر شراون کمارنے آج بہار شریف کے بَسوان بگہا میں باون بوٹی کی آرائشی اشیاء بنانے میں مصروف بنکروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جی آئی ٹیگ نالندہ کی پہچان اور بنکروں کی محنت کا اعزاز ہے۔ اب نالندہ کی باون بوٹی ساڑی ملک و دنیا میں اپنی خاص شناخت کے ساتھ فروخت ہوگی۔ جِیوِکا کے ذریعے تمام سرکاری پروگراموں میں انگوتر کے طور پر استعمال کر کے اس کا پرچار و نشر کر کے ترقی دی جائے گی۔ گرام شری میلوں میں دیہی ترقی کے ذریعے اسٹال لگا کر باون بوٹی کے فن کو وسعت دی جائے گی۔
باون بوٹی کی کاریگری صدیوں پرانی ہے۔ ہر ایک ساڑی میں بنکروں کی کلا اور روایت نظر آتی ہے۔ جی آئی ٹیگ ملنے سے نقل پر روک لگے گی اور بنکروں کو ان کے مصنوعات کی مناسب قیمت ملے گی۔ انہوں نے بنکروں کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت ان کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ مارکیٹنگ، ڈیزائن کی ترقی اور تربیت میں ہر مدد دی جائے گی۔ ای-کامرس پلیٹ فارم سے جوڑ کر ان ساڑیوں کی فروخت بڑھائی جائے گی تاکہ بنکروں کی آمدنی دوگنی ہو سکے۔
بہار کی دستکاری ہماری دھروہر(میراث، ثقافتی سرمایہ، قومی ورثہ) ہے۔ اسے بچانا اور بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ بَسوان بگہا اور نیپورہ گاؤں کے بنکر بہار کا فخر ہیں۔ حکومت ان کے ہنر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ سابق وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے اس کلا کو بڑھانے اور سنوارنے کا کام کیا ہے۔ بہار کی حکومت ہر ممکن مدد کرتی رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ دھروہر کو بچانے اور سنوارنے کے لیے ہماری حکومت پُرعزم ہے۔قومی سطح پر باون بوٹی کی آرائشی اشیاء کی وجہ سے ہی بَسوان بگہا کو پہچان اور عزت ملی، جس میں پدم شری مرحوم کپل دیو کامت کی سخت محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
رکنِ پارلیمنٹ کوشلندر کمار نے کہا کہ یہاں کے بنکر خود کفیل بن رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعے ہر ممکن مدد پہنچا کر بنکروں کی معاشی حالت کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں باون بوٹی کی ترقی کی بات مضبوطی سے اٹھاؤں گا۔لاکھوں دیوی نے کہا کہ باون بوٹی کی کلا کا آغاز مرحوم کپل بابو نے کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں محترم صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں پدم شری اعزاز سے نوازا گیا۔ اب باون بوٹی کے فن کو جی آئی ٹیگ دیا گیا ہے، جس سے بنکروں کے دن پھریں گے اور ان کا خواب ساکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بنکر، خواتین خود امدادی گروہ کی رکنیں، گلریز انصاری، ضلع ترجمان، ڈاکٹر دھننجے کمار، دیو کمار منگلم، رِکی کمار، پشپ راج پانڈے، سچیدانند پرساد وغیرہ موجود تھے۔
Bihar
ملی وسماجی رہنما تھے سابق ایم ایل سی انور احمد ،ان کے سانحہ ارتحال پر امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نےگہرے دکھ اور صدمے کاکیا اظہار
(پی این این)
پھلواری شریف:بہار کے قدر آور ممتاز ملی وسیاسی شخصیت جناب انور احمد صاحب سابق ایم ایل سی کے سانحہ ارتحال پر امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نےگہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک دل ،خوش اخلاق اور خد مت خلق کا جذبہ رکھنے والے ہمدرد انسان تھے ، اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے صاحبزادگان اسفر احمد و ارشد احمد وغیرھم کو صبر جمیل کی توفیق مرحمت فرمائے۔
ان کے انتقال پر ناظم امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ،ہر ایک کے خوشی وغم میں شریک ہوتے تھے ،وہ اپنی شرافت کے باعث ہر مکتب فکر میں عزت واحترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے ،ان کی ہر دل عزیز ی کا منظر ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے موقع پر دیکھاکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی۔
ناظم صاحب نے کہاکہ مرحوم 1978ء سے 1990 تک وارڈ کونسل کی حیثیت سے بڑی عوامی خدمت انجام دی اس کے بعد 1993ء سے 1995ء تک 15 نکاتی پروگرام کے نائب چیرمین اور1995 سے 2004 ء تک قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بڑے بڑے فلاحی ورفاہی کاموں کو انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کا امارت شرعیہ اور یہاں کے بزرگان دین سے بڑا گہرا اور عقیدت مندانہ تعلق تھاان کے صاحبزادے جناب ارشد احمدڈائریکٹر مدرس انٹر نیشنل اسکول اور اسفر احمد وارڈ کونسلروالد محترم کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں اور امارت شرعیہ کی ملی تحریکات کو قوت بخش رہے ہیں دعاء ہے کہ اللہ تعالی ان کے تما م پسمندگان کو صبر وثبات کی توفیق بخشے اور مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔
حضرت امیرشریعت صاحب مدظلہ العالی کی ہدایت پر ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب کی قیادت میں مولانامنہاج عالم ندوی اور مولانا محمد صابر حسین قاسمی نے نماز جنازہ میں شرکت کی،ارکان وفد نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور تعزیتی کلمات کے ساتھ مرحوم کےلئے دعاء مغفرت کی ،قارئین سے بھی دعاء مغفرت کی درخواست ہے ۔
Bihar
عوام کی امیدوں کو کچل رہی ہے حکومت: رام نریش پانڈے
(پی این این)
چھپرہ :سی پی آئی بہار کے ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے نے بی جے پی حکومت پر کسانوں اور مزدوروں کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔مسٹر پانڈے پیر کو سی پی آئی کے سارن ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کے نام پر غریب کسانوں کی زمین چھین کر کارپوریٹ گھرانوں کو دینے کی سازش رچی جارہی ہے۔
بہار میں امن و امان تباہ ہو رہا ہے اور تعلیم اور صحت کا نظام تباہ ہو رہا ہے۔گھپلے اور کرپشن عروج پر ہے۔بیوروکریٹس،ٹھیکیداروں اور سفید پوش حکمران سیاست دانوں کا ایک ٹولہ بہار کے خزانے کو لوٹ رہا ہے۔انہوں نے بہار کی مختلف عوامی تنظیموں کی کال پر 15 جولائی کو قانون ساز اسمبلی کے کامیاب محاصرے کی اپیل کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی کے ریاستی سکریٹریٹ رکن اور سارن ضلع انچارج سریندر سوربھ نے کہا کہ بہار میں سمراٹ چودھری کی حکومت غریب بے زمین لوگوں اور سڑک پر دکانداروں کو زبردستی بے دخل کررہی ہے۔متبادل انتظام کے بغیر غریبوں کے خلاف بلڈوزر استعمال کیا جا رہا ہے۔ایک ملزم کو بہار کا وزیر تعلیم بنا کر تعلیمی ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں سیٹلائٹ ٹاؤن شپ پلان کو واپس لینے،کٹاؤ متاثرین کے مسائل کے حل اور ضلع کے مختلف راستوں کے سفری کرایوں کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔
شیو جی داس نے میٹنگ کی صدارت کی جبکہ ضلع سکریٹری رام بابو سنگھ،چولہن سنگھ اور ٹیچر لیڈر ودیا ساگر ودیارتھی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ہری بلم سنگھ،سریندر ناتھ ترپاٹھی،رزاق حسین،مہندر پربھاکر،سوگریو گپتا،نریندر رائے، سریش ورما،بھوپیش بھیم،محمد شہاب الدین،سنجے کمار سنگھ،گوتم شاہ،سنگھاسن رائے، ندیم احمد،جے نارائن سنگھ،ڈاکٹر وریندر سنگھ اور بھرت رائے موجود تھے۔موقع پر ایک نئی 11 رکنی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
