uttar pradesh
رامپور:مدرسہ فیض ہدایت میں تعزیتی نشست
(پی این این)
رام پور: مدرسہ فیض ہدایت واقع ڈونگرپور میں ناظم اعلیٰ مدرسہ ہذا مولانا محمد ساجد بستوی کے والد کے سانحۂ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیاگیا۔قاری محمد جمشید کی تلاوت اور محمد نعمان غازی کی نظامت سے شروع ہونے والے اس پرگرام کی صدارت کرتے ہوئے مہتمم مولانا شاہد علی خاں فیضی ہدایتی نے کہاکہ مرحوم الحاج تاج محمد ایک دیندار خداترس بزرگ اور ولی کامل شخص تھے۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنے سبھی بچوں کی بہترین پرورش کرتے ہوئےسبھی کو دین کے کاموں کے لئے وقف کردیا تھا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے جمعیۃ علماء ہند (میم) کی جانب سے ایک شربت کی سبیل لگائ گئ جس کا افتتاح احمد میاں (سعودی عرب) نے راہ گیروں کو شربت پلاکر کیا۔
اجتماعی دعائے مغفرت میں مولانا حفظ الرحمن فیضی،ناصر خان علیگ،احمد میاں،مکرم رضا خان، شہزادے خاں، رضوان احمد صدیقی،ندیم خاں، مولوی یعقوب قاسمی،ادیب تنویر، معاذ شاہد،سہیل خاں، اسامہ شاہد،سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔