uttar pradesh
دیوبند:شاہ ولی اللہ اسلامک اکیڈمی میںپیغام حج و قربانی کے عنوان سے پروگرام کاانعقاد
(پی این این)
دیوبند:شاہ ولی اللہ اسلامک اکیڈمی جامع مسجد حوضوالی لوہیا بازار میں محفل پیغام حج و قربانی کے عنوان سے منعقد کی گئی ۔محفل میں بطور مہمان خصوصی جامعہ مظاہر علوم جدید سہارنپور کے شیخ القراء مولانا قاری محمد مسعود مظاہری فلاحی نے شرکت کی ۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عید الاضحی کے موقع پر قربانی میں احتیاط حالات حاضرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اکابر علماء دیوبند کی ممانعت کی وجہ سے کوئی شخص بھی ممنوعہ جانور کی قربانی نہیں کرتا اور نہیں کسی کو کرنی چاہیے ۔آپ نے کہا خوش دلی اور اخلاص کے ساتھ ہر صاحب استطاعت کو قربانی کا اہتمام کرنا چاہتے ۔محفل کی صدارت معروف عالم دین مفسر قرآن مفتی ظہیر احمد قاسمی علیگ نے کی ۔
اس موقع پر سابق ممبر اقلیتی کمیشن حکومت اترپردیش مفتی ذوالفقار علی قاسمی مولانا محمد جمشید قاسمی شیخ الحدیث معہد البنات اسلامی مفتی حکیم عبدالستار قاسمی مولانا محمد مسیح اللہ مظاہری سینئر ایڈوکیٹ محبوب عالم انصاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔محفل پیغام حج و قربانی کی نظامت بانی اکیڈمی الحاج قاری محمد خالد بشیر قاسمی نقشبندی نے کی اور اکیڈمی کی جانب سے عیدالاضحی اور احتیاطی تدابیر کے عنوان سے گائیڈ لائن چارٹ پیش کیا جسکو علماء کرام ودانشوران کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا اور عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ حکومتی قوانین کے ساتھ ملی تنظیموں و علمی اداروں کی جانب سے شائع کی جارہی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں۔
محفل میں ہندوستانی عازمین حج کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں بیرون ملک سفر حج کے دوران اپنے وطن کی بہترین نمائیندگی کرنے دوران حج مناسک کو صبر و سکون کے ساتھ ادا کرنے اور وطن عزیز و ملت اسلامیہ ہند کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی گئی ہے ۔اکیڈمی کی جانب سے شائع کے گ خطبہ حجہ الوداع کا اجراء بھی عمل میں آیا ۔
آخیر میں اکیڈمی کی جانب سے علماء کرام ائمہ مساجد اور بزرگ شخصیات کو شدید گرمی کے موسم میں دھوپ سے حفاظت کے لئے بطور گفٹ چھاتے بھی تقسیم کئے گئے ۔ محفل میں مولانا اشارت علی قاسمی قاری محمد ظریف قاری محمد غفران صحافی سہیل احمد خان سماجی کارکن محمد شعبان محمد عبداللہ خاص طور پر شریک رہے۔