Connect with us

بہار

بارش کی شدید کمی اور خشک سالی کولیکردربھنگہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ادا کی گئی نمازِ استسقاء

Published

on

(پی این این)
دربھنگہ:بارش کی شدید کمی اور خشک سالی جیسے حالات کے پیش نظر اتوار 13 کو دربھنگہ ضلع کے مختلف علاقوں میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی، جس میں عوام نے عاجزی اور انکساری کے ساتھ بارگاہِ خداوندی میں بارانِ رحمت کی دعائیں کیں۔پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق
بھرواڑہ عیدگاہ میں سینکڑوں فرزندانِ توحید نے مدرسہ اسلامیہ شکرپور کے مفتی مولانا ابو بکر صدیقی کی قیادت میں نمازِ استسقاء ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے روحانی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بارش کے لیے دعا کرنا سنتِ نبوی ﷺ ہے اور نمازِ استسقاء کھلے میدان میں سورج نکلنے کے بعد بغیر اذان و اقامت کے دو رکعت نماز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس نماز کا وقت صبح صادق کے بعد سورج نکلنے کے پندرہ تا بیس منٹ بعد ہوتا ہے اور یہ دن کے ایک چوتھائی حصے تک ادا کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر مولانا قاری شبیر احمد، مولانا سعید احمد، مولانا سہیل احمد، اور مولانا ضیاء الرحمن برق نے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے درختوں کی بے دریغ کٹائی اور آلودگی کو خشک سالی کا سبب قرار دیا۔ مقررین نے گناہوں سے توبہ، دعاؤں کے اہتمام اور شجرکاری کی تلقین کی۔شرکاء میں نائب پرمکھ ساجد مظفر ببلو،مکھیا سنگھ کے سرپرست احمد علی تمنا، مولانا انوار احمد رشادی، ڈاکٹر عامر حسن شکرپوری،ڈاکٹر منتظر پیارے، نازش خان، بارک خان، تاج احمد، شمیم خان سمیت بڑی تعداد میں اہلِ ایمان شامل تھے۔
اسی دن بریل کے عیدگاہ میں بھی نمازِ استسقاء کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا، جہاں مولانا محمد مظہر علی رضوی کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ نماز کے دوران حاضرین نے اپنے گناہوں سے توبہ، استغفار، خشوع و خضوع کے ساتھ بارش کی دعا کی تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے بارانِ رحمت نازل فرمائے۔اس موقع پر نہ صرف بریل بلکہ اطراف کے دیہات جیسے ملک پور، رتن پور کٹیا، برہمپور کٹیا سے بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔خصوصی شرکاء میں خلیفہ حضور شیر نیپال و خلیفہ جانشین سراجِ ملت قاری الحاج محمد شکیل احمد رضوی سراجی، مولانا ارمان قمر، حافظ امام الدین، حافظ نعمت اللہ، حافظ عارف، حافظ ساجد ،سماجی کارکن سرفراز انصاری اور مولانا ارشد شامل رہے۔
آخر میں تمام علماء کرام اور عوام نے بارش، امن، اور فتنوں سے نجات کے لیے رقت انگیز دعائیں مانگیں اور ماحولیات کے تحفظ کا عہد بھی کیا۔دیر شام تک موسم خوشگوار بنا اور ہلکی بارش بھی ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان دعاؤں اور نمازوں کو قبول فرمائے اور ہم سب پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ آمین

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

بہار

بہار کانگریس نے مولانا آزاد کو پیش کیاخراج عقیدت

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد ککا 137واں یومِ پیدائش آج بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر صداقت آشرم میں منایا گیا۔
اس موقع پر بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں مولانا ابوالکلام آزاد نے پنڈت جواہر لال نہرو کے شانہ بشانہ جدوجہد کی۔ آزادی کے بعد وہ بارہ سال تک ملک کے وزیرِ تعلیم رہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک میں نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد رکھی۔ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مضبوط حامی تھے۔ آج ممنون قوم مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی یاد میں بار بار خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
اس سے قبل پارٹی کے رہنماؤں نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تیل کے تصویری خاکے پر پھول چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خزانچی جیتندر گپتا، جمال احمد بھلو، امبج کشور جھا، اروند لال رجک، چندر بھوشن راجپوت، سنجے کمار پانڈے، ویدیناتھ شرما، روشن کمار سنگھ، سدھیر شرما، فیروز حسن، ستیندر پرساد، کشور کمار، محمد شہنواز، ابھیشیک کمار، راکیش کمار اور پنڈت انوکھے لال تیواری نے بھی مولانا ابوالکلام آزاد کے تصویر پر مالا چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Continue Reading

بہار

ارریہ میں نکالاگیاووٹر بیداری کینڈل مارچ

Published

on

(پی این این)
ارریہ :بہار اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کے پیش نظر، SVEEP مہم کے ایک حصے کے طور پر SVEEP سیل کی قیادت میں ارریہ ضلع میں ایک ووٹر بیداری کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
کینڈل مارچ کا آغاز کلکٹریٹ کے احاطے سے ہوا، اور اس میں ضلع سطح کے افسران، کلکٹریٹ عملہ، آئی سی ڈی ایس کارکنان، اساتذہ، طلبہ، سماجی تنظیموں کے ارکان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کینڈل مارچ کلکٹریٹ سے شروع ہوا، چاندنی چوک اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے ہوتا ہوا ارریہ میں کلکٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے موم بتیاں، پلے کارڈز اور ووٹر بیداری کے نعرے اٹھا رکھے تھے، پرامن طریقے سے ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ’’میرا ووٹ، میرا حق‘‘، ’’پہلے متدان پھر جلپان ‘‘ جیسے شگاف فلک نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد ووٹ ڈالنے کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا تھا، خاص طور پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں، نوجوانوں، خواتین اور تمام شہریوں میں، اور انتخابات میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ کینڈل مارچ میں شریک عہدیداروں نے اپیل کی کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ووٹر 11 نومبر 2025 کو اپنے پولنگ بوتھ پر ضرور جائے۔

Continue Reading

بہار

بہار اسمبلی الیکشن کولیکر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد

Published

on

(پی این این)
ارریہ :بہار کے ارریہ ضلع انتظامیہ ارریہ کی طرف سے اب تک کی گئی تمام ضروری تیاریوں اور بہار اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کے لئے آئندہ ایکشن پلان کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ضلع الیکشن افسر-کم-ضلع مجسٹریٹ ارریہ، مسٹر انیل کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں تمام جنرل مبصرین ( اوبزرورز )، پولس مبصرین اور مقرر کردہ ضلعی مبصرین ( اوبزرورز ) موجود تھے۔ یہ میٹنگ کلکٹریٹ ارریہ میں واقع پرمان آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جنرل مبصرین (46-نرپت گنج) مسز نیہا مارویا، (47-رانی گنج) مسٹر وجے دیارام کے، (48-فاربس گنج ) مسز وی کلائیاراسی، (49- ارریہ)مسٹر سنجیو سنگھ، (50-جوکیہاٹ) مسز ایس ایم، تریپتھ پولس، ( 50- سکٹی ) اندر منی ترپاٹھی، پولس مشاہد شری سریش کمار سی ایچ، اخراجات مبصرین 46,47,48 ) اخراجات کے مبصرین (46، 47، 48) مسٹر آویش آنند تیترمارے، اخراجات کے مبصر (49، 50، 51) مسٹر دنیش کمار جانگیڑ، پولیس سپرنٹنڈنٹ (ارریا) مسٹر انجنی کمار، تمام ریٹرننگ افسران کے ساتھ، اسمبلی کے تمام ریٹرننگ افسران، اسمبلی نمبر کے تمام انچارج افسران۔ متعلقہ افسران شریکِ میٹنگ تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پورے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں کا ایک ایک کرکے انتخابی نقطہ نظر سے تعارف کرایا۔ انہوں نے پی پی ٹی کے ذریعے ضلع میں اب تک کی گئی تمام انتخابی تیاریوں کا تفصیلی بیان پیش کیا۔ انہوں نے بوتھ مینجمنٹ، ہیومن ریسورس، میٹریل مینجمنٹ، ٹریننگ کے انتظامات، پولنگ اسٹیشنوں پر سہولیات، گاڑیوں کے انتظامات، وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم کی حالت، سویپ سرگرمیوں اور امن و امان کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں انتخابی تیاریاں مقررہ وقت کے مطابق جاری ہیں اور ہر اسمبلی حلقہ میں مبصرین کے رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ انتخابی کام کو ترجیح دیں اور کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انتخابی عمل میں چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی واقع نہ ہو۔ اجلاس کے دوران مبصرین نے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو منصفانہ، پرامن اور شفاف طریقے سے کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ مبصرین نے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ووٹر کی سہولت، سیکورٹی اور آگاہی سے متعلق تمام پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مبصرین کی تجاویز کی روشنی میں مزید ضروری کارروائی کو یقینی بنائیں۔
اس میٹنگ میں سینئر انچارج الیکشن کم ایڈیشنل کلکٹر ڈسٹرکٹ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ ارریہ شری اجے کمار ٹھاکر، ایڈیشنل کلکٹر ارریہ شری انیل کمار جھا، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر مسز روزی کماری، ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ارریہ شری نونیل کمار کے ساتھ ساتھ ڈپٹی الیکشن آفیسر ارریہ، سب ڈویژنل آفیسر ارریہ، ارریہ، سب ڈیویژنل آفیسر ارریہ، ارریہ اور ڈی سی ایل کے افسران بھی موجود تھے۔ اور فوربس گنج اور تمام ضلعی سطح کے افسران موجود تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network