دیش
آج کی سیاست میں نفرت اور جھوٹ کا غلبہ : اوم کار سنگھ

(پی این این )
رام پور:ضلع میں کارکنوں کے درمیان تنظیمی طاقت اور تال میل قائم کرنے کے مقصد سے ضلع اور سٹی کانگریس کمیٹی رام پور کے زیراہتمام تنظیم سازی مہم کے تحت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔منعقدہ میٹنگ میں کانگریس کی تمام فرنٹل تنظیموں، سیلوں اور نو تشکیل شدہ ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔میٹنگ کی صدارت ضلع صدر پرمل کمار شرما نِکو پنڈت نے کی۔نظامت ضلع جنرل سکریٹری اور میڈیا کوآرڈینیٹر امیش دوبے نے کی۔
سٹی کانگریس کوآرڈینیٹر اوم کار سنگھ نے کہا کہ آج کی سیاست میں نفرت اور جھوٹ کا غلبہ ہے۔اس کے جواب میں کانگریس سچائی، بھائی چارے اور آئین کی بات کے ساتھ آگے آئے گی۔سٹی کانگریس کوآرڈینیٹر اتم سنگھ نے کہا کہ صرف تنظیمی اتحاد اور کارکنوں کی لگن ہی آئندہ انتخابات میں پارٹی کو کامیابی دلا سکتی ہے۔
ضلع صدر پرمل کمار شرمانِکو پنڈت نے کہا کہ کانگریس ایک بار پھر رام پور میں مضبوط طور پر ابھرے گی۔ہم عوامی رابطہ اور عوامی تحریک کے ذریعے عوام کے مسائل کو اٹھائیں گے۔شہر کانگریس صدر ہارون خان نے کہا کہ کانگریس نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، اقلیتوں کی آواز بن کر آگے بڑھے گی اور تنظیم کو ہر سطح پر مضبوط کرے گی۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اگر کوئی افسر کسی ناگزیر وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے تو پیشگی اطلاع دے کر تعاون کو یقینی بنائے۔
دیش
انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے زیراہتمام بیداری مہم کا انعقاد

(پی این این)
نئی دہلی : انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، گوتم بدھ نگر نے جمعہ کو نوئیڈا سی بلاک میں تکنیکی کورسز کے بارے میں عوامی بیداری مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا مقصد طلباء، والدین اور نوجوانوں میں فنی تعلیم کے بارے میں شعور کو بڑھانا اور بدلتے وقت کے مطابق انہیں ہنر مند بنانا تھا۔
ادارے کے ایم ڈی ڈاکٹر امیت سینی نے کہا کہ "تکنیکی تعلیم آج کے وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس وقت نوجوانوں کو سول، مکینیکل، آئی ٹی، الیکٹریکل، الیکٹرانکس جیسے کورسز کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔” امتحان کنٹرولر ڈاکٹر سمیت سنگھ و کنسلٹنگ ڈائریکٹر اشتیاق خان نے طلباء کو انجینئرنگ اور مینجمنٹ کورسز اور انٹرپرینیورشپ جیسے مضامین میں دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔
سماجی کارکن محمد قمر اختر نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے، جو نوجوان جدید فنی تعلیم نہیں اپنائیں گے وہ مستقبل میں پیچھے رہ جائیں گے۔ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں بھی چلا رہی ہے تاکہ کوئی مستحق طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔
پروگرام میں طلباء کو ٹیکنیکل کورسز، روزگار کے مواقع اور روزگار کے امکانات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر درجنوں افراد موجود تھے۔
دیش
سہارنپور میں 95؍ مستحقین کسانوں کو 5.4 کروڑ کی امداد منظور

(پی این این)
دیوبند:اتر پردیش حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی ’’وزیر اعلیٰ کسان حادثہ کلیان یوجنا‘‘ کے تحت سہارنپور میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے95؍ مستحقین کو مجموعی طور پر4؍ کروڑ 55؍ لاکھ 50؍ ہزار روپے کی امدادی رقم کی منظوری کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ یہ پروگرام کلکٹریٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کے دوران ضلع کے 60؍ مستحقین کو2؍ کروڑ 87؍ لاکھ روپے کی رقم کی منظوری کے سرٹیفکیٹ دیے گئے، جبکہ مختلف تحصیلوں میں منعقدہ ذیلی پروگراموں میں 53؍ افراد کو ۱ کروڑ 86؍ لاکھ 50؍ ہزار روپے کی رقم کی منظوری کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں امبیڈکر نگر سے منعقد ریاستی سطح کے مرکزی پروگرام کا براہِ راست نشریہ بھی دکھایا گیا۔ تقریب میں اس موقع پر ضلع کے افسران، محکمہ مال کے اہلکاروں، تحصیلداروں اور دیگر مقامی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
دیش
ویڈیو کا مقصد غلط بیانی کرکے دارالعلوم کے بہی خواہان و معاونین کو گمراہ کرنا ہے: مفتی ابوالقاسم نعمانی

(پی این این)
دیوبند:چند دنوں سے عالمی شہرت یافتہ دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبندسے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ووائرل ہورہاہے، جس میں یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ دارالعلوم دیوبند میں وصول شدہ غلہ کی بڑی مقدار نہایت کم قیمت کے حساب سے بازار میں فروخت کردی گئی، نیز ادارہ کے سالانہ بجٹ سے 13؍ کروڑ روپیہ کی خطیر رقم صرفہ سے بچ گئی ہے، جس کی وجہ سے باقی ماندہ رقم میں سے نصف 6؍ کروڑ پچاس لاکھ روپیہ بطور سبسڈی حکومت کو واپس دینی پڑی ہے۔
اس سلسلہ میںدارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی اابوالقاسم نعمانی نے غلط بیان پر مبنی ویڈیو پر اپنی سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ایک تردیدی بیان میں کہاکہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دارالعلوم دیو بند میں وصول شدہ غلہ کی بڑی مقدار 9.30؍ روپیہ فی کلو کے حساب سے بازار میں فروخت کر دی گئی ہے۔ نیز سالانہ بجٹ میں تیرہ کڑور روپے کی خطیر رقم صرفہ سے بچ گئی ہے، جس میں سے6؍ کروڑ50؍ لاکھ روپے کی سبسڈی سرکار کو لوٹانی پڑی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں خلاف واقعہ اور حقائق سے دور ہیں، نہ تو ادارہ میں35؍ ہزار بوری آٹا باہر فروخت کیا گیا ہے اور نہ کوئی رقم سرکار کو بطور سبسڈی واپس کی گئی ہے۔ اس طرح کی غلط بیانی کا مقصد دارالعلوم کے معاونین اور بہی خواہوں کو گمراہ کرنا اور ادارہ کو نقصان پہنچانا ہے جو قابل مذمت عمل ہے اور اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ دارالعلو م دیوبند کی جانب اس قسم کی ویڈیو منسوب کرنے سے دارالعلوم دیوبند نے سخت مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ6 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
محاسبہ6 مہینے ago
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
بہار6 مہینے ago
اردو ڈائریکٹوریٹ کی سبھی ضلع مجسٹریٹ کو اردو زبان کے استعمال کی ہدایت