Connect with us

دلی این سی آر

اسکول کی فیسوں میں اضافے پرکیجریوال کا ریکھا حکومت پر حملہ

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی-دہلی پبلک اسکول، (Delhi Public School) دوارکا نے بڑھی ہوئی فیس ادا نہ کرنے پر 30 طلبہ کو نکال دیا۔ رپورٹ کے مطابق والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ والدین کو روکنے کے لیے گیٹ کے باہر باو ¿نسر بھی تعینات کیے گئے تھے۔
اب اس معاملے پر دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال(Arvind Kejrival) نے ریکھا حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی حکومت کے دوران ایسا کبھی نہیں ہوا۔ کسی طالب علم کو نکالا نہیں جا سکتا۔دہلی کے دوارکا میں واقع دہلی پبلک اسکول نے 30 کے قریب اسکول کے طلباءکو سالانہ فیس ادا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے نکال دیا۔ریکھا حکومت بچوں کے والدین کو پریشان کر رہی ہے۔

اس کے بعد والدین ناراض ہو گئے۔ والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو اسکول کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ والدین کے مطابق، وہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (DOE) کی طرف سے منظور شدہ 93,400 روپے کی سالانہ فیس کی بنیاد پر ماہانہ اقساط ادا کر رہے تھے۔ اسکول نے ہم سے 1,95,000 روپے فیس مانگی تھی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہلی حکومت نے حال ہی میں پرائیویٹ اسکولوں میں من مانی فیسوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک مسودہ بل کی منظوری دی تھی۔ یہ بل فی الحال لاگو نہیں ہوا ہے۔

اس میں اسکول، ضلع اور ریاستی سطح پر فیس ریگولیٹری کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں طلباﺅ الگ کرنے یا داخلے سے انکار کرنے جیسی زبردستی کارروائیوں پر ?50,000 کے جرمانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال ڈی پی ایس کے اس رویے سے کافی ناراض نظر آئے۔ اپنے ایکس ہینڈل سے پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دور میں ایسا کبھی نہیں ہونے دیا گیا۔
کوئی سکول طلبہ کو نکال نہیں سکتا۔ آپ کی حکومت ہمیشہ طلبائ اور والدین کے تحفظ کے لیے کھڑی رہی ہے۔”کسی طرح، ہم منگل کو اپنے بیٹے کو اسکول میں داخل کروانے میں کامیاب ہو گئے۔

دلی این سی آر

رجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حج بیت اللہ سے واپسی پر تہنیتی پروگرام کاانعقاد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی : آج شام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نہرو گیسٹ ہاؤس میں حج بیت اللہ سے واپسی پر پروفیسر مہتاب عالم رضوی کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب میں عزیز و اقارب، اہل خانہ ، جامعہ کے اساتذہ، مختلف فیکلٹی کے ڈین، سینٹرز کے ڈائریکٹرز ، اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا پانچواں رکن ہے، حج روحانی تربیت اور تزکیہ نفس کا ذریعہ ہے اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ حج تمام مسلمانوں کو اتحاد، مساوات اور اخوت کا درس دیتا ہے. اس کے علاوہ تمام اساتذہ نے فرداً فرداً معانقہ کر کے رجسٹرار صاحب کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس عظیم فریضے کو قبول فرمائے اور ان کے گھرانے کے لیے باعثِ برکت بنائے۔
اس موقع پر پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک روحانی سفر ہے جو انسان کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔ انہوں نے بیت اللہ، منیٰ، عرفات اور مدینہ منورہ کی روح پرور کیفیات کا تذکرہ کیا اور حاضرین سے درخواست کی کہ وہ بھی اس سعادت کے لیے دعا کریں۔آخر میں میزبان کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Continue Reading

دلی این سی آر

بہرائچ میں قدیم درگاہ سمیت 4مزارات مسمار کرنا سپریم کورٹ کی توہین : مفتی محمد مکرم احمد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ عید الاضحی کے موقع پر اللہ تعالی سے کیے گئے عہد کو یاد رکھیں اپنی خواہشات کو قربان کر کے اللہ تعالی کے دربار میں قرب حاصل کریں ۔ انہوں نے آگرہ میونسپل کارپوریشن کی ایگزیکٹیومیٹنگ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی جس میں آگرہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں سڑکوں پر دکانداروں کو بورڈ لگا کر اپنی شناخت ظاہر کرنے کا آرڈر پاس کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آگرہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تقریبا 60 ہزار اسٹریٹ وینڈرز خوانچہ فروش ہیں جنہیں بورڈ پر اپنا رجسٹریشن نمبر اور نام لکھنا ہوگا تاکہ خریدار کو معلوم ہو سکے کہ سامان کس سے خرید رہے ہیں۔ مفتی مکرم نے کہا کہ اس سے بازار میں نفرت بڑھے گی کچھ فرقہ پرست ذہن کے افسران اس طرح کا آرڈر نکال کر سماج میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اس آرڈر کو واپس لیا جائے۔
مفتی مکرم نے کہا کہ حال ہی میں بہر ائچ میں محکمہ جنگلات نے سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی مثال سید ہاشم علی لکڑ شاہ کی ایک ہزار سال پرانی درگاہ کو اور چار دیگر مزارات کو بلڈوزر لگا کر مسمار کر دیا اس درگاہ کا وقف ریکارڈ 108 ہے پی اے سی لگا کر نصف درجن سے زائد بلڈ وزر لگا کر ان مزارات کو مسمار کر دیا گیا جس سے عقیدت مندوں میں شدید ناراضگی ہے۔ جب افسران سے سوال کیا گیا کہ اس قدیم درگاہ کو کیوں مسمار کیا گیا جبکہ وقف ریکارڈ بھی موجود ہے تو انہوں نے کہا اس قدیم درگاہ سے متعلق مالکانہ حق سے متعلق کوئی دستاویز نہیں دکھائے گئے اس لیے تجاوزات کے دائرے میں لا کر مذکورہ مزارات کو مسمار کر دیا گیا۔ مفتی مکرم نے کہا کہ ایک ہزار سال پرانے دستاویزات کہاں سے آئیں گے جبکہ وہ ۳۰۹۱ کے گزٹ میں بھی اس وقف کا ثبوت موجود ہے۔ مفتی مکرم نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اس طرح کی غیر قانونی کاروائیوں پر سخت کارروائی کرے اور اوقاف کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
انہوں نے فلسطینیوں کی حالتِ زار پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ قرارداد میں امریکہ کے ویٹو کی مذمت کی۔مفتی مکرم نے احمد آباد طیارہ حادثہ پر شدید غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے غم میں شریک ہیں اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Continue Reading

دلی این سی آر

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ و کیریئر گائیڈنس پروگرام کا شاندار انعقاد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی:قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کی جانب سے غالب اکیڈمی نئی دہلی میں لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل ایوارڈ و مختلف امتحانات میں بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے کیریئر گائنڈنس و تہنیتی پروگرام کا شاندار انعقاد پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رشید کی سرپرستی اور قومی صدر چودھری واصل علی گرجر کی صدارت میں عمل میں آیا۔
اس موقع سے مختلف میدانوں کے دانشوران خصوصا ڈاکٹر محمد جاوید نے بطور مہمان خصوصی سہ نشین کو رونق بخشی۔ نظامت کے فرائض ریاستی صدر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر عابد خان حمید خان نے انجام دئے۔ جن کا بہترین ساتھ ریاستی صدر-بہار بیت اللہ انصاری نے دیا۔ ریاستی صدر اترپردیش تنویر احمد ، مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری محمد سلیم آلند کی موجودگی بھی فرحت بخش رہی۔
مہاراشٹر سے ڈاکٹر مسرت فردوس ڈاکٹر محمد سالک-اورنگ آباد، نسرین ناز نواب الدین قاضی-لاتور،سید سعادت ممتاز علی-عثمان آباد، سید محفوظ الدین سرفراز الدین-لاتور، محمد عبدالفاروق عبدالقیوم-دریاپور امراوتی،قاری محمد عبدالظاہر امجد محمد یعقوب -ناندیڑ، باشا صاحب گھڈو بھائی کوربو-شولاپور، جہاں آراء رفیق-شولاپور، غلام محمد طاہر-آکولہ کو ان کی تدریسی خدمات، اسکول کا بہترین نظم قائم رکھنے کے لئے "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ پروگرام کے انتظامات میں حافظ حیدر علی اور رضوان علی کے علاوہ دیگر کارکنان نے زبردست محنت کی۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network