Khabar Mantra
اترپردیش

عاصم راجہ نے رام پورپولیس کو ٹھہرایا ہار کا ذمہ دار

رام پور:سماج وادی امیدوار محمدعاصم راجہ کوکل 47262ووٹ ہی حاصل ہوپائے ہیں۔ اوروہ33702 ووٹوںسے اپنے مدمقابل امیدوارسے ہارگئے۔میڈیاکے نمائندوںسے بات چیت میںعاصم راجہ نے کہاہے کہ شروع کے20رائونڈمیں ہماری 5-6ہزارکی جیت تھی اور50-60ہزارسے ہمیشہ ہماری جیت ہوتی تھی۔
 فروری2022 کے چنائومیںہماری ان شہری بوتھوں پر70ہزارسے زائدسے جیت ہوتی تھی۔7ہزارپرلانے کایہ کام رام پورکی خاکی وردی نے کیا ہے۔ان سب کو شرم آناچاہئے۔ ان سب کو ڈوب مرناچاہئے کہ انہوںنے لوگوںکے ووٹ کااختیارچھین لیا۔ اپنی طاقت کی وجہ سے چھین لیا۔ اپنے ڈنڈے کی وجہ سے چھین لیا۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ دیاہے پوری سوشل میڈیاپر بے رحمی سے پیٹے جانے کے ویڈیووائرل ہےںجس طرح ڈنڈے مارکرزخمی کیاگیاہے ۔
روالورلیکرپولیس افسرووٹروںکے پیچھے دوڑے ہیںخواتین کو دھکے دیئے گئے ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروںکی اتنی بدتمیزی آج تک نہیںدیکھی کہ انہوںنے خواتین کو دھکے دئے۔ تھپڑ مارے، گالیاںدی ہیں۔ رام پور کا الیکشن پولیس نے کیپ چرکرلیاہے۔ اگر ہم نہیںجیت تے ہیں تویہ جیت رام پورکی پولیس کو مبارک ہو۔یہاںمقابلہ پارٹی کانہیں بلکہ پولیس کاتھا۔
آزادی کے بعدسے اب تک بھاجپایہ سیٹ نہیںجیت سکی۔سمی کرڑایسے ہیںوہ جیت بھی نہیںسکتی۔یہ کھیل خاکی وردی نے کھیلاہے۔ کہاکہ پولیس نے سول لائن کے علاقے کے بوتھوںکو لوٹا ہے۔ سوادولاکھ ووٹروںکو ووٹ ڈالنے نہیں دیاگیااس میںکل 45ہزار ووٹ پول ہواہے اس میںبھی زیادہ تر بوتھوں پر پولیس نے ووٹ ڈالاہے۔ شہرمیں ووٹ ڈالنے نہیںدیاگیا۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close