Khabar Mantra
اپنا دیشدلی این سی آردلی نامہ

گا ¶ں میں ترقیاتی کام کرے گی دہلی سرکار

کجریوال حکومت دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد: گوپال رائے

(پی این این امیر امروہوی)
نئی دہلی:دہلی دیہی ترقی بورڈ کی ایک میٹنگ آج دہلی سکریٹریٹ میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت دہلی ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے کی۔جس میںدارالحکومت کے دیہاتوں میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے دہلی دیہی ترقی بورڈ نے 136 اسکیموں کو منظوری دی ہے۔
اس کے تحت سڑکوں، نالوں، واٹر پلانٹ، کمیونٹی سینٹر، پارکوں، شمشان گھاٹ، کھیلوں کے میدان وغیرہ سے متعلق ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ ان ترقیاتی کوموں کو مکمل کرنے میں دہلی کے دیہی علاقوں میں 175.54 کروڑ کی لاگت آئیگی۔ اس موقع پردہلی کی ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے کہا کہ کیجریوال حکومت گا ¶ں میں سڑکوں، پارکوں، نالوں اور کثیر تعداد میں کمیونٹی سینٹر کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقی سے متعلق پروجیکٹ کی فائلوں کا کام مقررہ وقت میں مکمل ہو جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کو یہ بھی ہدایت دی کہ دیہی ترقی کے کاموں کے لیے انتظامی ایجنسی مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹ کا تخمینہ تیار کرے اور منظور شدہ پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لائے۔ترقیاتی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والے دہلی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
ان کاموں کو محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ، ایم سی ڈی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے ذمہ داران سرکاری محکموں کی نگرانی میں کیا جا ئے گا۔نیز اس موقع پر اراکین نے زیر التواءتجاویز کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close