Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

تغلق آباد کے مکینوں کو بچانے کیلئے آگے آئی کجریوال سرکار

مجوزہ انہدامی کارروائی کے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کا تیار کیا جائے منصوبہ :سسودیا

نئی دہلی:تغلق آباد گا ¶ں کے مکینوں کو بچانے کے لئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کا دعوی پیش کیا ہے انہوں نے بازآبادکاری کے لیے آگے آتے ہوئے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرین کے لیے بحالی کا مناسب منصوبہ تیار کرکے زمین کی نشاندہی بھی کریں۔
 نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کے روز چیف سکریٹری سے کہا کہ وہ متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے زمین کو نشان زد کریں۔ ساتھ ہی متاثرین کی بحالی کا مناسب منصوبہ جلد از جلد تیار کر کے ایک ہفتے میں اس کی رپورٹ دہلی حکومت کو پیش کرنے کی بھی ہدایات دی ۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ادارے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی طرف سے تغلق آباد گا ¶ں میں انہدام کی مجوزہ مہم اس علاقے میں مدتوں سے رہنے والے لوگوں کے لیے انتہائی ظالمانہ رویہ ثابت ہورہی ہے اس کا بہت برا اثر غریب عوام پر پڑے گا اور خاص طور پر بوڑھے، بچے، خواتین، معذور افراد بے حد متاثر ہونگے۔ ایسے میں دہلی حکومت کا خیال ہے کہ مناسب بحالی کے بغیر کوئی انہدامی کاروائی نہیں ہونی چاہیے۔
اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے چیف سکریٹری کو ہدایات دی ہیں کہ ”چیف سکریٹری کو چاہیے کہ وہ زمین مہیہ کرانے والی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے، متاثرین کی موجودہ رہائش گاہ کے قریب ترین زمین کی جگہ کی نشاندہی کریں ۔ متاثرین کے لیے ایک تفصیلی اور مناسب بحالی کا منصوبہ تیار کریں۔
اس کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری کو ایک ہفتہ کے اندر دہلی اسٹیٹس کورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی ایجنسی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اپنی مسماری مہم کے تحت تغلق آباد گا ¶ں کے 1000 سے زیادہ مکانات پر بلڈوزر چلانے جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان گھروں میں رہنے والے ہزاروں خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔
 اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال حکومت نے ان کی بازآبادکاری کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ 
بتا دیں کہ متاثرین نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے اور ہائی کورٹ نے تمام اسٹیک ہولڈر ایجنسیوں کو تغلق آباد انہدام کی وجہ سے گا ¶ں سے بے گھر ہونے والے متاثرین کی بحالی کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close