Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مردوں کو پریشان کرنے کیلئے نہیں ہےجہیز قانون

نئی دہلی:گھریلو تشدد کے معاملے پر ایک سماعت کے دوران جموںوکشمیر کی ایک عدالت نے خاتون پر ہی دس لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا۔ کورٹ نے پایا کہ بیوی اپنے شوہر کو پریشان کرنے کیلئے اس قانون کا غلط استعمال کررہی تھی۔معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی عدالت نے کہا کہ گھریلو تشدد خواتین تحفظ ایکٹ 2005 ڈی وی  ایکٹ خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے بنایا گیا تھانہ کہ شوہر کو پریشان کرنے یا شادی شدہ زندگی میں تنازعہ بڑھانے کیلئے یہ قانون بنایا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق شوہر اعجاز پرویز شاہ اور شمشاد بیگم کے درمیان 2019 سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا عورت نے شوہر پر جہیز اور ظلم ڈھانے کا الزام لگایا تھا لیکن وہ اس الزام کو ثابت نہیں کرسکی۔ خاتون اس معاملے کو لیکر ہائی کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک گئی تھی لیکن وہاں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کورٹ نے شوہر کو بتایا کہ اس عورت نے اسے گھرسے نکال دیا ہے جبکہ اس گھر میں اس کا بھی حصہ ہے ۔جس کے بعد کورٹ نے 2020 میں دئے گئے ایک فیصلے میں دونوں کو پر امن طور پر گھر میں رہنے کو کہا مگر بیوی شوہر کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ چلی گئی جہاں منہ کی کھانی پڑی۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close