Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ویڈیو: ’آپ‘ کارکن نے کی بدسلوکی، الکالامبا نے کی تھپڑ مارنے کی کوشش

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران یہاں کی چاندنی چوک سیٹ سے کانگریس امیدوار الکا لامبا نے ہفتہ کو پولنگ مرکز کے سامنے ان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایک کارکن کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ ان کے حلقہ میں اس وقت پیش آیا جب وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے آئیں، محترمہ لامبا نے مجنوں کا ٹیلہ میں ووٹنگ مرکز کے سامنے آپ کارکن کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس افسر نے درمیان میں آکر معاملہ کو رفع دفع کیا۔ انہوں نے اس کی شکایت حکام سےکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محترمہ لامبا نے ’آپ‘ کارکن پر ہاتھ اٹھاتے ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آپ کارکن نے کانگریس امیدوار کو پولنگ مرکز میں جانے سے پہلے شناختی کارڈ نہیں لے جانے کو کہا کہ جس میں کانگریس کا انتخابی نشان نظر آ رہا تھا۔ آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن میں محترمہ لامبا کے خلاف معاملہ درج كرائیں گے۔

محترمہ لامبا نے ٹیگور گارڈن ایکسٹینشن کی پولنگ مرکز نمبر- 161 میں ووٹ دیا۔ وہ چاندنی چوک سے’ آپ ‘کے امیدوار پرہلاد سنگھ ساہنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی اميدوادر سمن گپتا کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close