Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

12ویں کے امتحانات پر سی بی ایس ای فارمولے کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

(پی این این) نئی دہلی: سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں کے امتحانات سے منسلک فارمولے کو سپریم کورٹ نے منظوری دے دی ہے ۔کورٹ نے کہا ہے کہ سی بی ایس ای کا ریزلٹ فارمولہ پوری طرح درست ہے اور اس میں طلبا کی ضرورت کا پورا دھیان رکھا گیا ہے ۔ کورٹ نے ان تمام عرضیوں کو بھی خارج کردیا ہے جن میں تمام طلبا کے تحریری امتحانات لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

غورطلب ہے کہ کورونا کے تحت سی بی ایس ای نے 12 ویں کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ بورڈ نے کورٹ میں بتایا ہے کہ تین سالوں کے اوسط کی بنیاد پر 31 جولائی تک ریزلٹ کو عام کردیا جائے گا اور اگر طلبا ریزلٹ سے مطمئن نہیں ہوں گے تو انہیں تحریری امتحان کا متبادل ملے گا۔ یہ امتحان 15 اگست سے 15 ستمبر کے درمیان ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے اس فارمولے پر عرضی دہندگان سے مشورے دینے کو کہا تھا۔ایک عرضی دہند ہ نے دلیل دی کہ جب سی ایل اے ٹی اور این ای ای ٹی جیسے امتحانات فیزیکل طریقے سے ہورہے ہیں تو 12 ویں کے امتحانات بھی ویسے ہی ہونے چاہئے لیکن کورٹ نے اس مطالبے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 12 ویں کے امتحان میں زیادہ تعداد میں طلبا شامل ہوتے ہیں اور این ای ای ٹی یا سی ایل اے ٹی امتحانات مقابلہ جاتی ہیں یہ بچوں کے مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں۔

 سماعت کے دوران کمپارٹمنٹ ، پرائیویٹ اور ترسیلاتی امتحانات پر بھی فکر کا اظہار کیا گیا ۔سی بی ایس ای نے یقین دہانی کرائی کے ایسے طلبا کے امتحانات بھی 15 اگست سے 15 جولاتک ہوں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close