Khabar Mantra
اپنا دیش

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم موضع بہاری کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

حفاظ کرام کی دستار بندی، مہتمم مدرسہ نے پیش کی سالانہ رپورٹ

دیوبند:جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم موضع بہاری ضلع مظفرنگر کا سالانہ اجلاس کا انعقاد کےا گےا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا محمد منیر نقشبندی نے کہا کہ نماز میں کوتاہی کرنا اللہ کے غضب کو دعوت دینا ہے نماز ہمیشہ وقت مقررہ پر پڑھنی چاہیے۔ مفتی ابو جندل قاسمی نے کہا کہ ہمیشہ سچ بولنا چاہیے سچ میں نجات ہے اور جھوٹ سے انسان رسوا ہو جاتاہے سچ میں نجات ہے اور جھوٹ انسان کو ہلاک و برباد کر دیتا ہے۔ حافظ شیردین شہر صدر جمعیۃ علمائ بڑھانہ اور مولانا مکرم علی قاسمی جنرل سکرےٹری جمعیۃ علمائ ضلع مظفرنگر نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے آج ہمارہ معاشرہ تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے اور معاشرے میں بے حیائی عام ہو گئی ہے۔ مولانا نذر محمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علمائ یوپی اور مولانا محمد سالم ندوی نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا حاصل کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ تعلیم انسان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لاتی ہے تعلیم انسان کو ممتاز کرتی ہے۔ مولانا سعد خانجہانپوری نے مدارس اسلامیہ کی تاریخ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ نے ملک و ملت کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل رشک ہے انہیں مدارس میں پڑھنے پڑھانے والوں نے اس ملک کو آزاد کرانے میں سو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں 6 حفاظ محمد شعیب،محمد ارباز،عتیق الرحمٰن،شڈن محمد،محمد نوشاد،محمد ساحل کی دستار بندی کی گئی۔ اور ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنانے والے حفاظ محمد سفیان،محمد نوشاد،محمد نثار کو انعام سے نوازا گیا۔ جامعہ ہذا کے ناظم مفتی عبدالقادر قاسمی نے ادارے کی تعلیمی و تعمیری رپورٹ پیش کی جس پر حاضرین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ آخر میں ادارے کے مہتمم حافظ عمر فاروق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا محمد منیر نقشبندی کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ پروگرام کی صدارت مولانا محمد منیر نقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند نے کی اور نظامت کے فرائض قاری آس محمد اور قاری عمیر نے مشترکہ طور انجام دئیے۔ اس موقع پر مفتی محمد یامین،صوفی انوار،حافظ تحسین،محمد آصف قریشی بڈھانوی،قاری عبدالرحمن، قاری جاوید،قاری ناصر،قاری محفوظ الرحمن، مفتی آصف،مولانا شکیل،مولانا حاتم نیاز،قاری عمر،مفتی محمد عثمان،حافظ سلیم،قاری وسیم،قاری شاداب،مولانا معتصم،مولانا اویس،قاری عمران، مفتی عامر،مولانا شاداب،مفتی شاداب،مولانا اسرائیل،محمد عقیل وغیرہ موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close