Khabar Mantra
اترپردیش

جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی اہم میٹنگ کا انعقاد

دیوبند :جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی اہم میٹنگ کا انعقاد مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ کھتولی میں کیا گیا، جس کی صدارت مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی نے انجام دیے۔ اس موقع پر جمعیۃ کھتولی کی جانب سے اصلاح معاشرہ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا جس میں کنوینر مفتی مجیب الرحمٰن کو بنایا گیا اور رکن کی حیثیت سے مولانا محمد خالد پوربالیان،قاری عالمگیر ناؤلہ،قاری جاوید غالب پور، مولانا محمد ساجد کو منتخب کیا۔ میٹنگ میں اصلاح معاشرہ مہم کے تحت طے کیا گیا ہے کہ پوری تحصیل میں ماہ رمضان تک 20پروگرام الگ الگ عنوان سے کیے جائیں گے۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علمائ پورے ملک کے اندر اصلاح معاشرہ مہم چلا رہی ہم اپنی اپنی یونٹوں میں ہر برادری کے با اثر لوگوں کو جوڑے اور انکے ساتھ اصلاح معاشرہ پروگرام چلائے۔ مولانا محمد صادق قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علمائ کی جانب سے جاری اصلاح معاشرہ مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہر فرد کو اصلاح معاشرہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔

مفتی مجیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم سب سے پہلے اپنے اندر سے ہر برائی کا خاتمہ کریں اور اپنی اصلاح کریں اسکے بعد ہماری باتیں بھی اثر انداز ہوںگی۔ مولانا محمد سعد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمعیتہ علمائ تحصیل کھتولی گاؤں گاؤں جاکر اصلاح معاشرہ کے پروگرام کرے گی اور ہر گاؤں کے اندر با اثر لوگوں کی کمیٹیاں تشکیل دیکر ہرطرح کے رسوم ورواج کے خاتمے کی حتی الامکان کوشش کرے گی۔ مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کے اندر بہت زیادہ برائی پھیل چکی ہے، ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کو بہت زیادہ مہنگا کر دیا گیا ہے اور رسوم ورواج میں ہم ملوث ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے غریب بچیوں کی شادی میں دیر ہوتی ہے ہم سب کو ملکر ان رسوم ورواج کو ختم کرنا چاہیے ۔ میٹنگ کا اختتام مفتی محمد عثمان کی دعا پر ہوا،اس موقع پرمفتی محمد عثمان، مولانا محمد خالد، قاری محمد عمران،صوفی روض الدین،قاری محمد عمر،مفتی محمد آصف، قاری عبد الرحمن،قاری محفوظ الرحمن،قاری ظفر،قاری توحید،محمد اکرام انصاری،ماسٹر امیر اعظم،محمد ظہیرالدین، محمد جاوید،آس محمد ممبر وغیرہ موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close