Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

اعظم گڑھ: مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، طاہر مدنی سمیت کئی گرفتار، ماحول کشیدہ

دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر اترپردیش کےضلع اعظم گڑھ میں بھی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کے لئے اکٹھا ہوئی خواتین کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں جائے احتجاج سے ہٹادی اور بلا اجازت احتجاج کرنے کے الزام میں علماء کونسل کے جنرل سکریٹری طاہر مدنی سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں کل شروع نے والے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تحریک کارخواتین کے خلاف طاقت استعمال کرنے پر حلقے کے ایم ایل اے نفیس احمد اور راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی سمیت کئی افراد موقع پر پہنچ گئے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے بتایا کہ اعظم گڑھ کےقصبہ بلریا گنج میں واقع مولانا جوہر پارک میں 4 فروری کی 11 بجے دن میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف آس پاس کی خواتین اکٹھا ہوکر احتجاج کررہی تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولس اور مظاہرین کے درمیان بحث ہوئی جس کے بعد پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر دیا۔ پولس کی بربریت سے ناراض مظاہرین نے ان پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فی الحال علاقے میں ماحول کشیدہ ہے اور جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈی ایم کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں علماء کونسل کے جنرل سکریٹری طاہر مدنی اور ایک خاتون سمیت 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کو پولیس لائن میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ انٹیلنجس رپورٹ کے مطابق طاہر مدنی ہی اس احتجاج میں پیش پیش تھے۔ علاقے میں احتیاط کے پیش نظر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب علماء کونسل کے نورالہدی خان نے الزام لگایا کہ احتجاج پرامن طریقے سے چل رہا تھا۔ لیکن حکومت کے اشارے پر پولیس نے خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور پارک میں پانی بھردیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close