Khabar Mantra
دلی این سی آر

تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث کرایہ ، راشن اور فیس کےلئے قرض لینے پر مجبور اساتذہ

)فضل شاجہاں/پی این این(

 نئی دہلی:دہلی سرکار کے ذریعہ 100فیصدی مالی بحران دہلی یونیورسٹی سے وابستہ 12کالج کے کئی سینئر اساتذہ نے تنخواہوں کے بحران وغیرہ کو لیکر بات چیت کی۔ اساتذہ نے بتایا کہ کسی کالج میں چار ماہ تو کسی میں پانچ ماہ سے تنخواہ، میڈیکل بل سمیت دیگر ضروریات کے پیسے نہیں مل رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں اساتذہ کو مکان کاکرایہ ، لون ، راشن کے لئے قرض لینا پڑتا ہے۔ صرف یہی نہیں ، لون لے کر بچوں کی فیس بھی دینی پڑ رہی ہے ۔مہاراجہ اگرسن کالج کے اسٹاف ایسوسی ایشن کے ایک افسر سبودھ کمار نے بتایا کہ کالجوں کو دسمبر 2020 کے بعد کوئی گرانٹ نہیںملنے سے اساتذہ و اسکول کے دیگر اہلکاروں کو دسمبر2020کے بعد تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اسی وجہ سے ، ہم دہلی حکومت کے مالی تعاون سے مذکورہ بالا 12 کالجوں میں بغیر کسی تاخیر کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔سبودھ کمار نے کہا کہ دہلی حکومت کے 100 فیصد مالی امداد والے 12 کالجوں میں تنخواہ روکنے کا یہ معاملہ قانونی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ان معزز اداروں کی تعلیمی ماحولیات پر اس طرح کی بے ضابطگیوں کابہت بھاری اور منفی اثر پڑتا ہے۔ ہزاروںٹیچراور اہلکاروں کی تنخواہ پر روک لگائی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل بل ، اسکالرشپ ، ٹیلیفون اور بجلی کے بل جمع نہیںہوسکے ہیں اور یہ مسئلہ مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔امبیڈکر کالج کے استاد سوجت کمار نے کہا کہ سرکاری فنڈ سے کسی کو یا کسی اور معاملے سے منسلک کرنے سے گریز (جیسے گورننگ باڈی تشکیل ، طلباءکی فیس ، احتمال وغیرہ) ان کالجوں کے کام کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔ طلباءکی فیس کو کسی بھی طرح سے سرکاری مالی گرانٹ سے جوڑنا نجکاری کو فروغ دے رہا ہے اور یہ ہندوستان میں معاشرتی انصاف پر مبنی اعلی تعلیم کے خیال کے خلاف ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close