Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشتازہ ترین خبریں

اب مندروں کی منتقلی کے نام پر لوٹ

 

ایودھیا:رام مندر کی تعمیر پر چندوں سے لیکر زمین کی خریداری وغیرہ تک ہر روز نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ابھی نوئیڈا میں کل ہی رام مندر تعمیر کے نام پر جعلی ٹرسٹ بناکر کروڑوں روپے ٹھگ لئے جانے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔ اب ایودھیا میں زمین تحویل میں لینے کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے۔ ٹرسٹ کے خزانے پر دوہری مار پڑ رہی ہے ،پیسے کے ساتھ ساتھ مندروں کی شفٹنگ کیلئے جگہ بھی دی جارہی ہے۔ اس معاملے کو لیکر ملک میں پھر سنسنی پھیل گئی ہے۔

 ایودھیا میں رام مندر کیلئے لی گئی تین زمینوں کے گھوٹالے کا معاملہ سامنے آیا ہی تھا کہ اب مندر کے آس پاس کے لوگوں کو گھر اور مندر خالی کرانے کیلئے ٹرسٹ نے خطیر رقم دینی شروع کردی ہےاور دوسری جگہ گھر یا مندر بنانے کیلئے زمین بھی دی جارہی ہے۔ اس سے ٹرسٹ کے خزانے پر زبردست بوجھ پڑ رہا ہے۔ فقیرے رام مندر اور کشلیہ بھون مندر کو رام مندر کا حصہ بنالیا گیا ہے ،وہاں زمین خالی کرائی جارہی ہے۔

ایک ہندی روزنامہ کے مطابق جن مندروں کو تحویل میں لیا جارہا ہے ان مہنتوں نے اعتراف کیا ہےلیکن یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس پوری طرح شفافیت ہے۔ مندروں کے بدلے رقم دئے جانے پر انہیں بیچنے کا الزام لگ رہا ہے۔فقیرے رام مندر کے مہنت رگھورداس کا کہنا ہے کہ رام للا کے آس پاس بنے مندروں کو بیچا نہیں جارہا ہے بلکہ اسے دوسری جگہ شفٹ کیا جارہا ہے۔ہم جلد وہاں نیا مندر بناکر پوجا ارچنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی خامیوں کو ختم کرنے کیلئے ٹرسٹ پہلے ہی سے 70 ایکٹر زمین کے علاوہ 38 ایکٹر زمین خرید رہا ہے ۔اسی کو لیکر ٹرسٹ پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ کوشلیہ بھون مندر کے بھون یشودھا نندن ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ نے مندر کو ہٹانے کیلئے کوئی زبردستی نہیں کی تھی ۔

ترپاٹھی نے کہا کہ یہ مندر رام مندر کے کام آرہا ہے اس کے بدلے زمین اور دھن دیا گیا ہے۔ ٹرسٹ نے 4 کروڑ کی ادائیگی کی ہے۔ غورطلب ہے کہ فقیرے رام مندر 250 سالہ پرانا مندر ہے ۔جسے منتقل کرنے کیلئے ٹرسٹ نے رگھورداس کو 13بسوا زمین دوسری جگہ خرید کر دی ہے۔ساتھ ہی ساتھ 3کروڑ 71 لاکھ روپے بھی دئے ہیں ،دعویٰ ہے کہ یہ مندر 10 مہینے میں تیار ہوجائے گا۔ اسی طرح کوشلیہ بھون مندر کیلئے ٹرسٹ نے 4 کروڑ روپے دئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 14 بسوہ زمین بھی مندر کے لئے دی گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر تیج نارائن پانڈے پون اور عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے رام جنم بھومی ٹرسٹ پر گھوٹالے کے الزام لگائے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ جو بھی زمین خرید رہا ہے اس کیلئے وہ قیمت سے کہیں زیادہ رقم چکارہا ہےجو بدعنوانی ہے۔ پہلے دور کروڑ کی زمین ساڑھے 18 کروڑ میں خریدی گئی، 20 لاکھ کی زمین ڈھائی کروڑ میں خریدی گئی، 27 لاکھ کی زمین ایک کروڑ میں خریدی گئی اور اب مندروں کی منتقلی کے معاملے میں بھی گھپلہ ہورہا ہے اوریہ ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے ذریعہ ہورہا ہے۔ دونوں نےا س معاملے کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close