Khabar Mantra
اپنا دیشبہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریںدلی نامہسیاست نامہ

لالو۔تیجسوی کی ہنکار،2024 کےلئے رہیں تیار

(پی این این)
نئی دہلی:آج دلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں آر جےڈی کا کھلاقومی اجلاس ہواجس میں ملک بھر سے آئے تقریباً5ہزار کارکنان شریک ہوئے ۔اس موقع پر لالو یادو اور تیجسوی یادوکے پرجوش انداز سے نوجوانوں میں ایک نئی حرارت آگئی ۔لالو پرساد پرانے انداز میں نظر آئے ۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی چھاپہ مرواتی رہ جائے گی اور ہم 2024 میں چھاپہ ماریں گے اورمودی سرکار چلی جائے گی ۔انھوں نے آر جے ڈی کارکنان کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ 2024 کےلئے میدان میں اتر جائیں اور بھارت جلاؤ پارٹی کو گدی سے اتاریں ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں ایمرجنسی آگئی ہے ۔تاناشاہی کا دور دورہ ہے ۔ہمیں ایک جٹ ہوکر لڑنا ہے اور مودی سرکار کو اکھاڑ پھینکنا ہے ۔لالو پرساد نے ملک کے قومی حالات اور اقتصادی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میںعوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے۔بی جے پی صرف ہندو مسلمان کررہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کا مطلب ہی بھارت جلاؤ پارٹی ہے ۔جس کا کام صرف ملک کی ایکتا کو برباد کرنا ہے ۔اب ہم لوگ بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں گے۔ 2024 میں بی جے پی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اس سے قبل کھلے اجلاس میں لالو پرساد یادو کو 12 ویں بار آر جے ڈی کے قومی صدر چنے جانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔واضح ہو کہ 28 ستمبر کو دلی میں لالو پرساد متفقہ طورپر بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوئے تھے ۔جس کا آج باضابطہ اعلان ہوا۔ اس موقع پرپارٹی کے قومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئےنائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔
انھوں نے کہا کہ اگر کٹر پنتھ کو کوئی جواب دے سکتا ہے تو وہ سماج واد ہی دے سکتا ہے ۔تیجسوی یادو نے کہا کہ ہماری پارٹی مہا گٹھ بندھن میں ہے اور ہم لوگوں کو بڑی لڑائی کا سامنا کرنا ہے اس لئے ہمیں اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔اگر ہم نے اتحاد کھو دیا تو یہ سب سے بڑی بھول ہوگی۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم لوگوں کی کامیابی ریجنل جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے سے ملے گی ۔اگر کوئی اس سے الگ سوچتا ہے تو اسے س بی جے پی کا فائدہ ہوگا ۔ تیجسوی یادو نے بھی کھلے اجلاس میں کارکنان اور لیڈران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کےلئے تیاررہیں جیت ہماری ہوگی آپ صرف عزم کرلیں کہ بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنا ہے تو ہم جیتیں گے۔
تیجسوی یادو نے اپنے لیڈران کو سماج کے انتہائی پسماندہ طبقات کے لوگوں کو ساتھ رکھنے کی نصیحت دی ۔ انھوں نے کہا کہ پورے سسٹم کو سدھار نے کا کام ہم کررہے ہیں ۔پارٹی کے لیڈران پچھڑے طبقے کے لوگوں کو گلے لگائیں  ۔ کمزوروں کے آگے جھکیں ،ان کے دکھ سکھ کے ساتھی بنیں ۔یہ پارٹی سب کی ہے ۔بی جے پی کا مطلب جھوٹی پارٹی ہے ۔اس کھلے اجلاس میں پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی ،شرد یادو،کانتی سنگھ سید فیصل علی ،پروفیسر منوج کمار جھا ،جے پرکاش یادو وغیرہ بھی شریک ہوئے ۔
اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بی جے پی کی سیاست کو ختم کرنے کی اپیل کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close