Khabar Mantra
اترپردیش

منظور شدہ ودیالیہ مہا سنگھ کے نئے عہدیداران کا انتخاب

دیوبند:منظور شدہ ودیالیہ مہا سنگھ دیوبند بلاک کی مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں آئی جس کے تحت 21 عہدیداران وکارکنان کو منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر تمام نو منتخب نئے عہدیداران کا پھولوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق 28 ñستمبر بروز بدھ ودیالیہ مہا سنگھ کے الیکشن انچارج بلبیر سنگھ یادو کی سرپرستی میں دیوبند کی ٹیچرز کالونی میں واقع کے -ایم -پبلک اسکول میں مجلس عاملہ تشکیل دینے کے لئے الیکشن کرایا گیا جس میں بلاک صدر کے عہدہ پر یوگیش شرما ،بلاک سکریٹری کے عہدے پر محمد شمیم ،شہر صدر کے عہدے پر انشل شرما اور شہر جنرل سکریٹری کے عہدے پر سمیر علوی کو اسکولوں وکالجوں کے ذمہ داران ومنتظمین کی جانب سے بالاتفاق منتخب کیا گیا ۔
نو منتخب عہدیداران نے حلف برداری کے بعد کہا کہ وہ تمام منظور شدہ تعلیمی اداروں ،اسکولوں وکالجوں کی تعلیمی ترقی اور ان اداروں میں تدریسی امور انجام دینے والے اساتذہ کو ان کے حقوق دلائے جانے کے لئے خلوص کے ساتھ جدو جہد کریں گے ۔مجلس عاملہ کی تشکیل کے اس عمل میں منظور شدہ مہا سنگھ کے ضلع صدر کرشن موہن مشرا،ضلع جنرل سکریٹری وکاس جین،پروین موریہ،سندیپ ،راج کشور،مشرف، ستےہ ورت،محمد شارق،وشو کانت شرما،وپن ،راجیش،آشا شرما،لال سنگھ،صنور،محمد اسجد،مشاہد علی،مدھو شرما،لوکیندر،محمد شاہ نواز،ٹھاٹھ سنگھ اور ستیش کمار وغیرہ موجود رہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close