Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

(پی این این)

نئی دہلیملک میں کور ونا ویکسین کی آمدکے بعد سے ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی درج کی جا رہی ہے لیکن مہا راشٹر میں کو وڈ کے تا زہ معاملہ بڑھ رہے ہیں ۔اس کی ایک وجہ یہ بھی دیکھی جا رہی ہے کہ لوگ اب ماسک لگا نے کے لئے سنجیدہ نہیں نظر آ رہے ہیں ۔حا لا نکہ ماسک نہ پہننے پر جر ما نہ کاالتزام ہے لیکن لوگ اب بے خوف ہو گئے ہیں ۔شا ید اس کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہوکہ مختلف صو بو ں میں بڑی بڑی انتخابی ریلیاں کی گئیں اور اس میں سما جی دور ی کے ضابطہ کا کو ئی پاس نہیں رکھا گیا اور نہ ہی لوگ ماسک کا اہتمام کرتے ہو ئے نظر آ ئے۔

اس کے علا وہ با زا رو ں میں وہی رو نق پھر نظر ا ٓنے لگی ہے کیونکہ اب مو سم میں بھی تبدیلی ہو گئی ہے اور بازار ہو لی کے تہوار کے سا مان اور خریدا ری کر نے وا لو ں سے سجے ہو ئے نظر آ رہے ہیں اور کہیں بھی سما جی دو ری کا اہتمام ہو تا ہو ا دکھا ئی نہیں دے رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کی رفتار شرح اوسطاً کم ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے ، حالانکہ نئے کیسز کی تعداد ایک دن کے بعد ایک بار پھر 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز کم ہوتے جارہے ہیں۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 89 لاکھ 99 ہزار 230 افراد کواینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 11.610 درج کی گئی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 9121 تھی۔ ملک میں اب کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 11.833 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 44 ہزار858 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران مزید 100 مریضوں کی موت سے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 913 ہوگئی۔دوسری جانب ، جنو بی افریقہ نے ہندوستانی سیرم انسٹی ٹیو ٹ آف انڈیا سے کہا ہے کہ وہ اپنی بھیجی گئی کو رو نا ویکسین کی خوراک وا پس لیں ۔وا ضح ہو کہ کو رو نا ویکسین کی سپلا ئی میں ہندوستان کا سیرم انسٹی ٹیو ٹ آف انڈیا دنیا بھر میں ویکسین کی سپلا ئی میں اہم سپلا ئر کے طور پر ابھر کر سا منے آ یا ہے ۔

بہر حال کورونا کے معاملے میں جس طرح لاپروائی برتی جارہی ہے اس سے بھی کورونا کی لہروں میں طغیانی آئی ہےاور ایک بار پھر ملک میں کورونا کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close