Khabar Mantra
اترپردیش

بچہ چوری کی افواہ پھیلانے والوں پر لگے گا این ایس اے

(سمیر چودھری/پی این این)

دیوبند: ان دنوں شہر سے لیکر دیہی علاقوں تک بچہ چوری کی افواہ لگاتار پھیل رہی ہیں یہ افواہ ابے قصور لوگوں کی جان کی آفت بن گئی ہے ۔دیوبند میں ایک بے قصور مزدور کا بچہ چور ہونے کے شک میں قتل کردیا گیا ۔
ادھر بچہ چوری کی افواہوں کے سبب ہورہی مار پیٹ کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت اترپردیش نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایسے شر پسند عناصر پر راسوکا لگانے کے احکامات دئیے ہیں ۔ڈی جے پی ہیڈ کواٹر کی جانب سے اس طرح کے معاملوں میں کارروائی کیلئے ریاست کی پولیس کپتانوں کو تفصیلی ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچہ چوری کی افواہ سے متعلق واردات کرنے والی بھیڑ میں شامل سبھی افراد کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور افواہ پھیلانے کی بنیاد پرسنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا جائے ۔
ڈی جے پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بچوں کی گمشدگی اور اغواہ کے معاملہ میں فوراً مقدمہ قائم کرکے مؤثر کارروائی کئے جانے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں ۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ بچہ چوری کے کسی بھی واردات کی اطلاع وہ چاہے افواہ ہو یا صحیح اس پر حساس طریقہ پر کارروائی کی جائے اور سنجیدہ طریقہ پر تفتیش کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔پولیس اہلکاروں کو یہ بھی احکامات دئیے گئے ہیں اگر کوئی بھی اطلاع ملتی ہے تو فوراً موقعہ واردات پر پہنچیں اور اطلاع اگر غلط ہے تو اس کے سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
بچہ چوری کی افواہو ں کو روکنے کے لئے ضلع سطح پر ضلع مجسٹریٹ ،ایس ایس پی اور دیگر محکموں کے افراد کے ساتھ میٹنگ کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔ ڈی جے پی ہیڈکواٹر نے سبھی گاؤں اور محلوں میں 20 کمیٹی کے ارکان سول ڈفینس کے عہدیداران گاؤں پردھان اور نگر پالیکا ممبران سمیت دیگر کمیٹیوں کے افراد کے ساتھ میٹنگ کرکے بچہ چور کی افواہوں پر یقین نہ کرنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں چوکیدار کو بھی بتایا جائے کہ وہ کوئی بھی اطلاع موصول ہونے پر علاقہ کے تھانہ انچارج کو فوراًا طلاع کریں ۔
دوسری جانب ان افواہوں سے بے قصورلوگوں کی جان بھی جارہی ہے ۔گذشتہ دو روز قبل دیوبند میں ایک بے قصور مزدور کی بچہ چور ہونے کے شک میں قتل کردیا گیا جبکہ سہارنپور کے گاگلہیڑی میں ایک ذہنی معذور نوجوان کو لوگوں نے مار پیٹ کرکے زخمی کردیا اتنا ہی نہیں کئی دیگر مقامات پر بھی اس طرح کی واردات ہوچکی ہیں جس سے پورے سسٹم پر ہی سوال کھڑے ہورہے ہیں حالانکہ افسران کا کہنا ہے کہ افواہ پھیلانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن ابھی تک ضلع میں کسی کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوپائی ہے ۔
گذشتہ کچھ دنوں سے سہارنپور ضلع میں بچہ چوری کرنے والے گیروہ کی سرگرم ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر لگاتار وائر ہورہی ہیں ۔کچھ پرانی ویڈیو بھی وائر کئے جارہے ہیں جس میں الگ الگ علاقوں میں بچہ چوری ہونے کی خبریں بتائی جاتی ہیں ایسی خبروں سے سماج میں ایک غلط فہمی پیدا ہورہی ہیں ۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڑا نے بتایا کہ بچہ چوری کی افواہ لگاتار پھیل رہی ہیں جس کے سبب سماج میں ایک خوف کا ماحول بن رہا ہے اس طرح کی افواہ پھیلانے والوں کی نشان دہی کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close