Khabar Mantra
آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کے تئیں آگاہ کرنے والے ڈاکٹر کی موت

چین میں کورونا وائرس کا سب سے پہلے پتہ لگانے اور اس وائرس سے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ کی اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جمعہ کو موت ہوگئی۔

ڈاکٹر وین لیانگ نے کورونا وائرس کے تعلق سے سب سے پہلے وارننگ دی تھی تب سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ان کے خلاف پولیس نے نوٹس جاری کیا تھا۔ ڈاکٹر وین لیانگ نے دسمبرکے اواخر میں وائرس کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔ چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی اور ویبو نے ڈاکٹر وین لیانگ (34) کی آج صبح کورورنا وائرس کے انفکشن سے موت کی تصدیق کی ہے۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ لوگ اس کے تعلق ناراضگی ظاہر کررہے ہیں کہ کورونا وائرس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر ڈاکٹر کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا اور انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

چین کی سرکاری صحت کمیٹی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ چین کی سرکاری صحت کمیٹی کے مطابق چھ فروری کی آدھی رات اسے 31 صوبوں سے اطلاع ملی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 31۔161معاملوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں سے 4821 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ 636 لوگوں کی موت ہوچکی ہےاور 1540 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 563 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 28،018 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close