Khabar Mantra
اترپردیش

کانپور کی معروف سماجی شخصیت حاجی شفیق احمد بابو جھکی کا امروہہ میں پرتپاک استقبال

امروہہ :سرزمین کانپور کی معروف سماجی شخصیت حاجی شفیق احمد بابو جھکی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا اس دوران حاجی شفیق احمد کی قومی و ملّی خدمات کے پیش نظر امروہہ کی معروف ادبی و سماجی تنظیم تحریک فکر ملّت امروہہ کے ذریعے انھے خادم ملّت اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
حاجی شفیق احمد کی امروہہ آمد پر منعقد شعری نشست کے دوران صدر مسلم کمیٹی امروہہ سرتاج عالم منصوری کے بدست حاجی شفیق احمد بابو جھکی کو یہ عزاز پیش کیا گیا تحریک فکر ملّت امروہہ کے کنوینر سالار غازی نے حاضرین کو حاجی شفیق احمد کی خدماد سے روشناس کرایا اور گل پیشی کر انکا استقبال کیا حاجی شفیق احمد نے اعزازیہ کے لئے اہلیان امروہہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر لکھنو سے تشریف لاے معروف نوجوان صحافی سعید ہاشمی نے حاجی شفیق احمد بابو جھکی کو امروہہ کی علمی و ادبی خدمات سے روشناس کراتے ہویے مہمان خصوصی کی سماجی خدمات سے حاضرین کو روشناس کرایا آخر میں صدر جلسہ کے صدارتی خطبہ کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا اس موقع پر کثیر تعداد میں امروہہ کی علمی و ادبی شخصیات موجود رہیں۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close