Khabar Mantra
اترپردیش

ہندووادی لیڈر رنجیت بچن کے قتل کا پردہ فاش، سابقہ بیوی سمیت تین افراد گرفتار

ہندووادی لیڈر رنجیت بچن کے قتل کے واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے ان کی پہلی بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ قاتل کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وشو ہندو مہا سبھا کے سربراہ کا قتل ان کی پہلی بیوی اسمرتی نے اپنے دوست دیپیند کے مدد سے کرائی تھی۔ قتل کو انجام دپیندر کے مبینہ چچیرے بھائی اور شارپ شوٹر جتیندر نے دیا تھا۔قاتل کو لانے والے کار ڈرائیور سنجیت کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ واردات کا پردہ فاش کرنے والی پولیس ٹیم کو پانچ لاکھ روپئے کے انعام سے نوازہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں…… ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن کا گولی مار کر قتل

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اتوار کو حضرت گنج علاقے میں واقع گلوب پارک سامنے ہندو وادی لیڈر کو اس وقت سر پر گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا جب وہ صبح کی سیرکو نکلے تھے۔ذرائع کے مطابق رنجت بچن کی پہلی بیوی اسمرتی گورکھپور میں رہتی تھی۔ دونوں کے درمیان طلاق کامعاملہ عدلات میں ہونے کے باوجود حل نہیں ہورہا تھا جبکہ اسمرتی دیپیندر سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

طلاق کا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے دو شادی نہیں کرپارہی تھی۔ ایسے میں اسمرتی اور دپیندر نے مل کر قتل کی سازش رچی تھی۔ پولیس کے مطابق دیپیندر کو مدھیہ پردیش کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قتل کو انجام دینے والے جتیندر کی تلاش جاری ہے۔ قاتل کی گرفتاری پر 50 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close