Khabar Mantra
اترپردیش

رام پور پبلک اسکول میں مدرز ڈے پروگرام کا انعقاد

رام پور:رام پور پبلک اسکول میں مدرز ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت ارتضیٰ اورسعدیہ سلیم نے کی۔ مہمان خصوصی کے طورپرمحمد علی جوہر یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عارف نے استقبالیہ گیت پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیاجس میں گروپ سونگ اور ڈانس نمایاں طورپرپیش کئے۔

بارہویں جماعت میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ارباز نفیس نے اسکول کی تعریف کی اوراپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی والدہ اور اسکول کی ڈائریکٹر عذرا ناز خان، پرنسپل حنا مجدّدی اور اساتذہ کو دیا۔وائس چانسلر، اسکول کے ڈائریکٹر اور رام پور پبلک اسکول کی پرنسپل نے بارہویں اور دسویں جماعت میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازاجس میں درجہ 12 ویںکے ارباز نفیس، عمرہ سلیم رابعہ، درجہ 10کی ادیبہ ناز، اسم محمد فیض الرحمن، محمد سیف، چارو سنگھ،اثنااخلاق، آصف علی، کلثوم خالدموجود تھے۔

ڈاکٹر محمدعارف نے طلبائ کو ماں کی اہمیت بتاتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنی ماں کا احترام کریں اور مستقبل میں بھی اسی طرح آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔عذرا ناز خان نے کہا کہ اپنی ماں کا احترام کریں۔پرنسپل حنا مجدّدی نے ماں کی اہمیت بتائی اور طلبہ کو مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے کہا ۔ہیڈ ماسٹرذکی الظفر خان  ، ہیڈ ماسٹر محمد ارسلان نے مستقبل میں اس طرح کی پیش رفت کرنے کو کہا۔آخر میں اسکول کے اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبائ کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ اس موقع پر تمام اسٹاف موجود تھا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close