Khabar Mantra
اپنا دیشبہار- جھارکھنڈسیاست نامہ

لالو کی للکار،2024 میں بی جے پی کا پتہ صاف

پگلا گئے ہیں امت شاہ،ہر حال میں کریں گے اپوزیشن اتحاد، سونیا سے ملاقات آج

(جمشید عادل علیگ/پی این این)
نئی دہلی:سونیا گاندھی سے ملاقات اور اپوزیشن ایکتا کے مقصد لالو یادو آج پٹنہ سے دہلی پہنچے۔ کل وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے ساتھ سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران لالو پرساد نے امت شاہ کے بہار کے دورے کو لیکر سخت تنقید کی ہے۔کل امت شاہ نے پورنیہ میں کہا تھاکہ بہار میں جنگل راج قائم ہے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ جب آپ گجرات میں تھے تو وہاں جنگل راج قائم تھا ،اس بات کو دنیا جانتی ہے۔ انھوں نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ جب وہ گجرات میں تھے تو جنگل راج ختم کیوں نہیں کیا؟انھوں نے کہا کہ امت شاہ پوری طرح سے پگلا گئے ہیں ۔ کیونکہ بہار سے ان کی سرکار ہٹا دی گئی ہے۔
لالو یادو نے چیلنج بھرے لہجے میں کہا کہ 2024 میں بی جے پی کا پتہ صاف ہوجائے گا۔ لالو یادو دہلی آنے سے قبل پٹنہ ائر پورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے ۔آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بہار میں بی جے پی کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔آر جے ڈی سپریمو نے کہا کہ امت شاہ بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔ کیونکہ بہار میں ان کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔ امت شاہ کا کہنا ہے کہ نتیش اقتدار کے لئے ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔اس کے جواب میں لالو یادو نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں ، اور ہمارے ساتھ مل کر اپوزیشن ایکتا کو ہر ممکن طریقے سے مضبوط کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
واضح ہو کہ لالو یادو آج صبح دس بجے کی فلائٹ سے پٹنہ سے دہلی پہنچے۔ جہاں ائرپورٹ پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش اپوزیشن ایکتا کو مضبوط کرنا ہے۔ کل وہ نتیش کمار کے ساتھ اسی سلسلے میں سونیا گاندھی سے ملیں گے۔ اور ہم اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے پھر للکارتے ہوئے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں ہماری ایکتا مودی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گی۔اور وزیر داخلہ امت شاہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ غور طلب ہے کہ لالو یادو طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ وہ غیر ملک میں جاکر اپنا علاج کرائیں گے۔ لالو یادو کو کڈنی ٹرانس پلانٹ کے لئے کورٹ نے غیر ملک جانے کی اجازت بھی دی ہے۔
ادھر چودھری دیوی لال کی 109 ویں یوم پیدائش پر فتح آباد میں سمان سماروہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر نتیش کمار شریک ہوں گے اور ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن ایکتا کے لئے 10 ریاستوں کے بی جے پی مخالف لیڈران تیسرے مورچہ کے قیام کے لئے بھی کوشاں ہیں بہر حال سب کی نظریں نتیش کمار کی طرف ہیں جو کل سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد ایکتا ریلی میں شامل ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ایک دن کے لئے روک دی گئی ہے ، راہل گاندھی دہلی میں موجود ہیں۔ وہ بھی کل لالو ، نتیش ،تیجسوی یادو کی سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران موجود رہیں گے۔ لالو یادو کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی سے اپوزیشن ایکتا کے لئے خاص طور پر گفتگو ہوگی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close